گنیز ورلڈ ریکارڈزبناچکے ہیں یہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار! کیا آپ انہیں جانتے ہیں ؟

Guinness World Records

بالی ووڈ اسٹاراپنی ایکٹنگ کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، ساتھ ہی اپنے ہنر کی وجہ سے بہت سارے انوکھے کام بھی کرتے ہیں، کئی بالی ووڈ اسٹار ایسے ہیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈزبناچکے ہیں، آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن ایک ایسے ایکٹر ہیں جنہوں نے 13گلوکار کے ساتھ مل کر ہنومان چالیسہ گایا تھا۔ اس طرح انہوں نے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈزمیں درج کرایا۔

بالی ووڈ کےکنگ خان نے سال 2013میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایکٹر کا خطاب حاصل کیا تھا۔ اس سال انہوں نے تقریباً 220کروڑ روپیے کمائے تھے۔

شاہ رخ خان

ابھیشیک بچن فلم دلی6کے پروموشن کے دوران 12گھنٹوں کے اندرکئی جگہوں پر فلم کا پروموشن کیاتھا۔ اس طرح انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈزمیں اپنا نام درج کرایا۔

ابھیشیک بچن

کٹرینہ کیف نے 2013میں سب سے زیادہ فیس لینے کا ریکارڈ بنایا۔ اس ہائی پیڈ ایکٹرس نے ایک فلم کے لیے دس ملین ڈالر چارج کیا تھا۔

کٹرینہ کیف

بالی ووڈ میں سپر اسٹار نہ ہونے کی باوجود سوناکشی سنہا نے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈزمیں درج کرایاہے۔انہوں نے 1325لڑکیوں کے درمیان نیل پالش میں  سب سے پہلے اور سب سے زیادہ مرتبہ لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

سوناکشی سنہا

للتیاپوارنے  اپنی زبردست ایکٹنگ سے بالی ووڈ پر راج کیا، انہوں نے 13سال کی عمر میں بالی ووڈ میں قدم اور 73تک کام کرتی رہیں،ایک لمبے عرصے تک کام کرنے کی وجہ سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈزمیں درج ہے۔

للیتا پوار

بالی ووڈ کو اپنی سریلی آواز دینے والی بہترین گلوکارہ آشا بھونسلے نے بیس سے زائد زبانوں میں  تقریباً گیارہ ہزار سے بھی زیادہ گانا گا کر گنیز ورلڈ ریکارڈزمیں اپنا نام درج کرایا۔

آشا بھونسلے

ہماری اسٹوری اچھی لگی ہوتوہمیں اپنی رائے سے نوازیں اور لائک ضرور کریں۔ شکریہ

کیا آپ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں ضرور بتائیں، آگے ہم اسی پر اسٹوری کریں گے۔

مزید اسٹوری دیکھنے کے لیےurdu.indianarrative.comپر وزٹ کریں۔