الیکٹرک کاروں کی ڈیمانڈ روز بروز بڑھ رہی ہے۔اس کڑی میں اب فرانس کی آٹوموبائل کمپنی سیٹراین نے بھی ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔
کمپنی نے نئی الیکٹرک کار بازار میں اتاری ہے جس کے لکس اور ڈیزائن ہر کسی کا دھیان کھینچ رہے ہیں۔
اس کار کا نام مائی ایمی بگی ہے جو کہ بے حد ہی چھوٹے سائز کی کار ہے۔
یہ ایک رگڈ الیکٹرک وہیکل ہے۔اس میں 5.4 کے ڈبلیو ایچ کا بیٹری پیک دیا گیا ہے۔
اس کار کی قیمت تقریباً 10.78 لاکھ روپیے سے شروع ہوتی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ایک لمٹیڈ ایڈیشن وہیکل ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کے کل 1000 ماڈل ہی بازار میں اتارے جا رہے ہیں۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ یوروپ کے کچھ چنندہ ممالک میں ہی اس کی لانچنگ ہو گی۔
اس کار کو آپ 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا سکتے ہیں۔
اس الیکٹرک کار کو ایک بار چارج کر نے پر 74 کلو میٹر تک لے جایا جا سکتا ہے۔
سائز چھوٹا ہونے کے باوجود آپ کا دم نہیں گھٹے گا کیوں کہ اسے اوپن ائیر کانسیپٹ پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔