ایسے صاف کریں اونی کپڑے،نہیں نکلیں گے روئیں

اونی کپڑے پہننے یا صاف کرنے کے بعد کپڑے ڈل ہونے لگتے ہیں اور ساتھ ہی کپڑوں سے روئیں نکلنے لگتے ہیں۔

اونی کپڑے

آئیے اونی کپڑوں سے روئیں نکانے کے کچھ آسان ہیکس جانتے ہیں۔

روئیں کیسے نکالیں؟

اونی کپڑوں کو غلط طریقے سے صاف کرنے سے روئیں نکلنے لگتے ہیں۔اگر کپڑوں کو ٹھیک سے صاف کیا جائے ،تو اس مسئلہ سے بچا جا سکتا ہے۔

صاف کرنے کا طریقہ

اونی کپڑوں کو صاف کرنے سے پہلے ٹیگ پر ضرور دھیان دیں ۔اکثر ٹیگ پر اونی کپڑوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈٹرجنٹ کی جانکاری دی ہوتی ہے۔

کپڑے کی پڑھیں تفصیلات

اونی کپڑے پہن کر سونا نہیں چاہیے ۔اس سے کپڑوں میں روئیں نکلنے لگتے ہیں اور کپڑوں کی چمک غائب ہو جاتی ہے۔

اونی کپڑے پہن کر نا سوئیں

ریزر کی مدد سے اونی کپڑوں کے روئیں کو بڑی آسانی سے نکالا جا سکتا ہے،لیکن ریزر کا دھیان سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ریزر

لنٹ ریموور کی مدد سے اونی کپڑوں سے روئیں ہٹانا کافی آسان ہو تا ہے۔بازار میں آسانی سے آپ کو لنٹ ریموور مل سکتا ہے۔

لنٹ ریموور

اونی کپڑوں کو دھونے کے لیے ڈٹرجنٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔سویٹر دھونے کے لیے آپ لیکوڈ ڈٹرجنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈٹرجنٹ کا استعمال

اونی کپڑوں کو واشنگ مشین میں نہیں دھو نا چاہیے۔اس سے اونی کپڑوں کی چمک چلی جاتی ہے اور سویٹر کی بنائی کھلنے لگتی ہے۔

واشنگ مشین میں نا دھوئیں

پانچ یا چھ بار سویٹر پہن کر آپ ہلکے ہاتھوں سے کپڑوں کو دھو لیں ۔ساتھ ہی اونی کپڑوں کو تیز دھوپ میں نا سکھائیں ۔

تیز دھوپ میں نا سکھائیں