Tooltip

دل والوں کی دلی :یہ ہیں مشہور اسٹریٹ فوڈس

ہندوستان کی دار الحکومت دلی گھومنے،کھانے پینےاور شاپنگ کرنے والے کوگوں کے لیے کافی مشہور ہے۔یہاں آکر آپ خوب انجوائے کر سکتے ہیں۔

دل والوں کی دلی

دلی میں کئی مشہور مارکیٹ اور جگہیں ہیں ،جہاں کا اسٹریٹ فوڈ دیس بھر میں مشہور ہے۔دلی کے پراٹھے ہوں یا چاٹ مزیدار اسٹریٹ فوڈ میں سے ایک ہے۔

دلی کے اسٹریٹ فوڈس

اگر آپ دلی گھومنے آرہے ہیں یا یہاں رہتے ہیں اور راجدھانی کے مشہور اسٹریٹ فوڈس نہیں کھائیں ہیں تو کچھ نہیں کھایا۔تو چلیے ان اسٹریٹ فوڈس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

کیا آپ نے کھائیں ہیں یہ اسٹریٹ فوڈس؟

چاندنی چوک کی پراٹھے والی گلی ذائقہ دار پراٹھوں کے لیے مشہور ہے۔یہاں آلو،گوبھی،پنیر،سویا کے کافی لذیز پراٹھےملتے ہیں۔

دلی کے پراٹھے

پرانی دلی میں دولت کی چاٹ کافی مشہور ہے۔یہ چاٹ ایک طرح کی مٹھائی ہے،جسے نٹس اور ڈرائی فروٹس کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔

دولت کی چاٹ

کملا نگر جائیں تو وہاں چھولے ۔بھٹورےضرور کھائیں۔وہاں کے چھولے۔بھٹورے پوری دلی میں مشہور ہے۔چاچے دی ہٹی کی دوکان اس کے لیے مشہور ہے۔

چھولے۔بھٹورے

دلی آئے اور کباب نہیں کھایا تو کچھ نہیں کھایا۔صفدر جنگ اینکلو مارکیٹ اپنے کباب کے لیے کافی مشہور ہے۔

کباب

دلی کے اسٹریٹ فوڈ س میں چکن شورما بھی کافی مشہور ہے۔پرانی دلی جائیں گے تو وہاں آپ کو اسٹریٹ فوڈس میں لذیذ شورما کھانے کو ملے گا۔

چکن شورما

اگر آپ بریانی کھانے کے شوقین ہیں تو دلی میں سب سے لذیذ بریانی کھانے کو ملے گی ۔پرانی دلی میں جامع مسجد کے پاس بریانی کھا سکتے ہیں۔

بریانی

چاندنی چوک کے گول گپے کافی مشہور ہیں۔اسٹریٹ فوڈس میں گول گپے ہمیشہ سے ہی مشہور رہے ہیں۔ویسے آپ دلی میں کہیں بھی گول گپے کھا سکتے ہیں،مزہ آجائے گا۔

گول گپے