بھارت کی ریتا فاریہ جو 1966 میں مس ورلڈ بنیں تھیں

ریتا فاریہ 1945 میں ممبئی میں پیدا ہوئیں۔

۱۷ نومبر ۱۹۶۶ میں ہندوستان کی ریتا فاریہ نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

وہ مس ورلڈ بننے والی پہلی ایشیائی خاتون تھیں۔

۱۷ نومبر وہ تاریخ ہے جس نے ہندوستان کی خوبصورتی کو عالمی سطح پر قائم کیا۔

ایک سال تک ماڈلنگ کی بلندیوں کو چھونے کے بعد ریتانے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اور اس شعبے میں اپنا کیرئیر بنایا۔

ریتا فاریہ نے ممبئی کے گرانٹ میڈیکل کالج اورسرجمشید جی جیجا بائی گروپ آف ہاسپٹلس سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔

ریتا فاریہ اعلیٰ تعلیم کے لیے کنگز کالج اینڈ اسپتال لندن چلی گئیں۔

۱۹۷۱ میں ریتا فاریہ نے ڈیوڈ پاول سے شادی کی۔

ریتا فاریہ کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

۱۹۷۳ میں ریتا فاریہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈبلن چلی گئیں۔