ڈاکٹر سالم علی کے یوم پیدائش 12 نومبر 1896 کو پرندوں کا قومی دن مانا جاتا ہے۔

ڈاکٹر سالم علی نے ایک غیر معمولی رنگ والی گوریا کی شناخت کی۔

پرندوں کی چہچہاہٹ کو قدرت کا سنگیت اور رنگ برنگی چڑیوں کو قدرت کا زیور سمجھنے والے ڈاکٹر سالم علی۔

ہندوستان کے ایک مشہور آرنیتھولوجسٹ (پرندوں کا مطالعہ) اور ماہر نیچورل ہسٹری تھے۔

ڈاکٹر سالم علی نے پرندوں کے بارے میں گہرا مطالعہ اور سروے کیا۔جس سے ہندوستان میں آرنیتھولوجی کا ارتقا ہوا۔

ڈاکٹر سالم علی نے 1947 میں بامبے نیچرل ہسٹری سوسائٹی نامی ادارہ ممبئی میں قائم کیا۔

ان کی شہرت شہرہ آفاق کتاب فال آف سپیرو کی وجہ سے ہوئی۔

ڈاکٹر سالم علی نےکئی کتابیں لکھیں جن میں ”برڈس آف انڈیا“ کو سب سے زیادہ سراہا گیا۔

پرندوں کے معاملے میں ڈاکٹر سالم علی کو موبائل ڈکشنری اور برڈ مین آف انڈیا بھی کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر سالم علی کو 1958 میں پدم بھوشن اور 1976 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔