پوہا کھانے سے صحت کو ملتے ہیں یہ بے مثال فائدے

صحت کے لحاظ سے صبح کا ناشتہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ناشتے میں پوہا کھانے سے آپ پورا دن جسم میں طاقت محسوس کرتے ہیں۔اس کو کھانے سے صحت کو کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں۔تو چلیے جانتے ہیں ان کے کیاکیا فائدے ہیں:

ناشتے میں پوہا کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔اس کے اندر کاربوہائیڈریٹس بہت اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

طاقت دیتاہے

پوہے کو کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی پوری ہوتی ہے،جنہیں خون کی کمی پریشانی ہوتی ہے ،ان لوگوں کو اپنے کھانے میں پوہا شامل کرنا چاہیے۔

بھرپور آئرن دیتا ہے

پوہے کے اندر آئرن اور ہائی فائیبر بہت اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس کو کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول رہتا ہے۔ایسے میں ذیابطیس کے مریضوں کے لیے پوہا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول

جن لوگوں کو گیس اور بد ہضمی کی دقت رہتی ہے،انہیں اپنے ناشتے میں تیل والے کھانے کی جگہ پوہے کو شامل کرنا چاہیے۔اس کو کھانے سے قبض کی پریشانی سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔

گیس اور بد ہضمی کی پریشانی

پوہے کے اندر کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہےاور اس کے اندر فائیبر کی بہت اچھی مقدار پائی جاتی ہے،جو وزن کو کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وزن گھٹائے

پوہا بہت آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے۔اس کو کھانے سے پیٹ سے متعلق پریشانیوں سے راحت ملتی ہے۔

ہاضمہ میں آسان

پوہا کیلشیم کاایک اچھا ذریعہ ہے۔اس کو کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط کرے