موسم سرما میں لیں ان گرم پانی کے چشمے کا مزا

سردیوں کے موسم میں گرم پانی سے نہانے کا مزا ہی کچھ اور ہوتا ہےاور سردی کی چھٹیاں بھی شروع ہونے والی ہیں تو اگر آپ کہیں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟

تو چلیے ہم آپ کو ہندوستان کے مقبول ہاٹ اسپرنگس کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں نہاکر آپ کی تھکن اتر جائےگی۔

یہ چشمہ لداخ کی نوبرا وادی کے ایک گاوں میں ہے۔یہاں کا پانی بہت اچھا گرم رہتا ہے۔آپ اپنی چھٹیوں کامزہ یہاں لے سکتے ہیں۔

پنامک چشمہ،لداخ  Panamik Springs, Ladakh

یہ چشمہ ہماچل پردیش میں ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ اس چشمے کے پانی میں نہانے سے سبھی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔

منی کرن ،ہماچل پردیش Manikaran, Himachal Pradesh

اس خوبصورت جگہ کی خاص بات یہاں کا قدرتی گرم پانی کا آبشار ہے۔اس آبشار میں نہانے کے لیے آپ اکتوبر سے مئی کے درمیان جاسکتے ہیں۔

کھیر گنگا،ہماچل پردیش Kheerganga, Himachal Pradesh

تپوون اپنے سلفر سے بھرے گرم آبشار کے لیے ایک مشہوراور پر کشش جگہ ہے۔یہاں کا پانی پیل۔مٹی والی پہاڑی سے آتا ہے۔

تپوون،اترا کھنڈ  Tapovan, Uttarakhand

یہ ایک قدرتی گرم پانی کا آبشار ہے۔مانا جاتا ہے کہ اس پانی میں بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی طاقت ہے۔

دھونی پانی،مدھیہ پردیش Dhuni Pani, Madhya Pradesh

یہ منالی کے پاس وششٹھ گاوں میں ہے۔یہاں ہندوستان کا مشہور گرم پانی کا آبشار ہے۔جس کا آپ موسم سرما میں لطف اٹھا سکتے ہیں۔

وششٹھ،ہماچل پردیش Vashishth, Himachal Pradesh

گجرات کے جوناگڑھ میں موجود یہ چشمہ تین حصوں میں بنٹا ہے۔ان تینوں چشموں کا درجہ حرارت الگ الگ ہے۔

تلسی شیام چشمہ،گجرات Tulsi Shyam Chashma, Gujarat