Tooltip

ایشوریہ سے عالیہ تک،ستاروں کے نک نیم سن ہنس پڑیں گے آپ

ہریتک روشن

'ہینڈسم ہنک' ہریتک روشن کو ہم اس نام سے جانتے ہیں۔فینس نے انہیں کئی نام دئیے ہیں لیکن ہریتک کا نک نیم ڈگو ہے۔

ایشوریہ رائے

ایشوریہ رائے کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔فینس انہیں وشو سندری یا ایش کہتے ہیں۔سچ بات یہ ہے کہ ایشوریہ کا نک نیم گلو ہے۔

پرینکا چوپڑہ

گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑہ کو لے کر پی سی یا دیسی گرل کے نام سے پکارتے ہیں۔لیکن اداکارہ کا گھر کا نام میمی ہے۔

عالیہ بھٹ

بی۔ٹاون کی 'گنگو بائی'عالیہ بھٹ کیوٹ نیس میں سب سے آگے ہیں۔اداکارہ کا نک نیم آلو ہے۔عالیہ کے دوست اور فیملی والے انہیں آلو کہتے ہیں۔

گووندا

سپر اسٹار گو وندا کو ان کے گھر میں 'چیچی' کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اداکار کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کئی بار انہیں چیچی ماما کہہ چکے ہیں۔

کرینا کپور

کرینا کپور کے پاپا رندھیر کپور نے ان کے گھر کا نام بے بو رکھا تھا ۔بے بو کا مطلب ہوتا ہے شیرنی۔فینس بھی کرینا کو بے بو کہتے ہیں۔

کرشما کپور

اداکارہ کرشما کپور کا نک نیم لولو ہے۔ان کا یہ نام فلم انڈسٹری میں بھی سبھی کو پتہ ہے۔ان کے دوست اداکارہ کو لولو ہی کہتے ہیں۔

انوشکا شرما

اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے گھر پر پیار سے نوشکی بلایا جاتا ہے۔کرکیٹر اور اداکارہ کے شوہر وراٹ نے انٹرویو میں انوشکا کا نک نیم بتایا تھا۔

شاہد کپور

کول اور اسمارٹ بوائے شاہد کپور کو ایسے تو فینس نے کئی نام دئیے ہیں۔لیکن شاہد کے گھر کا نام ساشا ہے۔

ورون دھون

'چاکلیٹی بوائے'ورون دھون کے گھر کا نام پپو ہے۔ان کے دوست اور فیملی والے لوگ انہیں اسی نام سے جانتے ہیں۔

رنبیر کپور

'چارمنگ بوائے' رنبیر کپور کو پیار سے ریمنڈ بلایا جاتا ہے۔اداکار کی مام اور اداکارہ نیتو کپور نے خود ان کا نام بتایا تھا۔