گوگل کا نیا فولڈایبل یعنی پکسل فولڈ فون کافی چرچے میں ہے۔یہ کمپنی کا پہلا فولڈبل فون ہوگا ۔
گوگل نے اس فولڈ ایبل فون کے بارے میں باضابطہ معلومات دے دی ہیں۔
گوگل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل فون یعنی پکسل فولڈ کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے ۔
ویڈیو میں فون کا ڈیزائن ،ہنج،میکینزم اور انر ڈس پلے بھی دکھائی دے رہا ہے۔
اس نئے فون سے سیمسنگ اور اوپو جیسی کمپنیوں کو ٹکر ملنے کی پوری امید ہے۔
سوشل میڈیا میں کیے گیے پوسٹ میں گوگل نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ اس فولڈ ایبل فون کو 10 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فون کے رئیر میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ تین کیمرے دئیے گیے ہیں۔
جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون بنا گیپ کے پوری طرح فولڈ ہو پا رہا ہے۔
ساتھ ہی یہاں انر ڈس پلے اور سافٹ وئیر لے آوٹ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس میں کافی موٹے بے زلس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ،گوگل کے فولڈ ایبل فون کو 1.55 لاکھ روپیے میں لانچ کیاجا سکتا ہے۔