یہ ہیں ہندوستان کی مشہور بودھ خانقاہیں، آیئے جانتے ہیں ان کے بارے میں

بودھ خانقاہ  ثقافتی اداروں میں سے ایک ہیں جہاں بودھ مذہب کے رہنما اپنے شاگردوں کو تعلیم ، تہذیب اور ثقافت کی تربیت کرتے ہیں۔

بودھ خانقاہوں  میں آپ اطمینان محسوس کرسکتے ہیں۔ یہ ہندوستان کے ساتھ غیر ملی سیاحوں کو  بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ہندوستان کے کچھ مشہور خانقاہوں کے بارے میں

ہمیس خانقاہ (Hemis Monastery)

اروناچل پردیش میں موجود توانگ خانقاہ کو ’ گولڈن نامگیال لہاسے‘کے روپ میں بھی جاناجاتا ہے۔ یہ بودھ مذہب کے رہنماؤں کے لیے سب سے پاک جگہوں میں سے ایک ہے۔

پھوگتال خانقاہ (Phugtal Monastery)

پھوگتال خانقاہ کوہندوستان کے سب سے قدیم بودھ خانقاہ کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ اس کی بناوٹ شہد کے چھتے جیسی دکھتی ہے۔ اس خانقاہ میں تقریباً دو سو بودھ راہب رہتے ہیں۔

تابو خانقاہ (Tabo Monastery)

ہماچل پردیش کے ٹیبو گاؤں میں موجود تابو خانقاہ ہندوستان کے مشہور خانقاہوں میں سے ایک ہے۔ اس کی خوب صورتی دیدہ زیب ہونے کی وجہ سے اسے ’ ہمالیہ کے اجنتا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

تھیکسے خانقاہ (Thiksey Monastery)

لیہہ کے مشرق علاقے میں موجود تھیکسے خانقاہ ہندوستان میں سب سے خوب صورت تبّتی بودھ طرز تعمیر میں سے ایک ہے۔ یہاں خوب صورت گنبد، مجسمے، پینٹنگز کا میوزیم ہے۔جو سیاحوں کے درمیان بہت مشہور ہیں۔

رومٹیک خانقاہ (Rumtek Monastery)

رومٹیک خانقاہ سکم کےمقدس زیارتوں میں سے ایک ہے۔ جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ یہاں ایک خوب صورت مقدس مندر اور راہبوں کے لیے ایک آماجگاہ ہے۔

توانگ خانقاہ (Tawang Monastery)

سندھو ندی کے کنارے ہری بھری پہاڑیوں کے درمیان موجود ہمیس خانقاہ سب سے مقبول خانقاہ ہے جسے ہندوستان کے سات عجائبات میں سےایک مانا جاتا ہے۔

گھوم خانقاہ (Ghum Monastery)

گھوم خانقاہ ہندوستان کے سب سے خوب صورت ہلس اسٹیشنس میں سے ایک ہے، جسے ’دی یوگ چوئیلنگ خانقاہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ 1850میں بنی یہ خانقاہ آج بھی  سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔

منڈرولنگ خانقاہ (Mindrolling Monastery)

دہرادون، اتراکھنڈمیں موجود منڈرولنگ خانقاہ ، یہاں 160 فٹ کی اونچائی پر بھگوان بدھ کی مورتی موجود ہے۔ جو ہندوستان کا سب سے اونچا گنبدہے۔

گنڈولا خانقاہ (Gandhola Monastery)

ہماچل پردیش میں موجود یہ خانقاہ کی تعمیر آٹھویں صدی میں پدم سمبھو نے کرایا تھا، اس خانقاہ میں بنی لکڑی کا مجسمہ عقیدت مندوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

ناکو خانقاہ  (Nako Monastery)

ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں موجود ناکو خانقاہ کی تعمیر 996عیسویں میں کی گئی، یہ قدیم شاہراہوں پر بنے سب سے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے۔

نام درولنگ خانقاہ (Namdroling Monastery)

نام درولنگ خانقاہ کرناٹک کے کرک ضلع سے 34کیلو میٹر دور موجود ہے۔ علاقائی لوگوں کے درمیان یہ خانقاہ سورن مندر کی شکل میں بھی مشہور ہے۔