دن میں کتنی بار کنگھی کرنی چاہیے؟جانیں کنگھی کرنے کا صحیح طریقہ

ہئیرکامب

بالوں میں صحیح طریقے سے کنگھی نہیں کرنے سے ہئیر ڈینڈرف اور اسکین انفیکشن کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ہم آپ کو کنگھی کرنے کا صحیح طریقہ بتا رہے ہیں۔

کتنی بار کنگھی کریں؟

صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے دن میں کم سے کم دو بار کنگھی کرنا چاہیے۔اگر آپ کے بال لمبے اور گھنے ہیں ، تو حسب ضرورت کنگھی کر سکتے ہیں۔

لمبے بال

اگر آپ کے بال لمبے ہیں ،تو بالوں کو الجھنے سے بچانے کے لیے دن میں کم سے کم تین بار کنگھی ضرور کریں۔اس سے بال کمزور ہونے سے بچتے ہیں۔

لکڑی کی کنگھی

بالوں میں پلاسٹک کی کنگھی کے بجائے لکڑی کی کنگھی کا استعمال کرنا بہتر ہے۔لکڑی کی کنگھی دو منہ والے بالوں سے بچاتی ہے اور بال توڑتی نہیں ہے۔

بالوں میں کنگھی

بالوں کو ہمیشہ اوپر سے نیچے کنگھی کرنا چاہیے۔اگر آپ کے بال روکھے اور بے جان ہیں ،تو بالوں میں پہلے سیرم لگا کر ملائم کر لیں۔

الجھے بال

بالوں کو ہمیشہ اوپر سے نیچے کنگھی کرنا چاہیے۔اگر آپ کے بال روکھے اور بے جان ہیں ،تو بالوں میں پہلے سیرم لگا کر ملائم کر لیں۔

گیلے بالوں میں کنگھی

کبھی بھی گلیے بالوں میں کنگھی کرنے کی غلطی نہ کریں۔بال جب پوری طرح سے سوکھ جائے،تبھی بالوں میں کنگھی کریں۔گیلے بالوں میں کنگھی کرنے سے بال زیادہ ٹوٹتے ہیں۔

بالوں کو ٹائٹ باندھنا

کنگھی کرنے کے بعد بالوں کو زیادہ ٹائٹ نہیں باندھنا چاہیے کیوں کہ بال بیچ میں سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔

کنگھی نہ کرنے کے نقصان

کچھ لوگ کئی دنوں تک کنگھی بنا کیے رہ جاتے ہیں۔اس سے بالوں میں اسکیلپ انفیکشن،خراب بلڈ سرکولیشن اور ڈینڈرف جیسی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔