Tooltip

اصلی اور نقلی زعفر ان کی پہچان ایسے کریں

ملاوٹ

آج کل بازار میں کھانے پینے کی زیادہ تر چیزوں میں ملاوٹ بڑھنے لگی ہے۔اسی طرح بازار میں اصلی یا نقلی زعفران کی پہچان کر پانا بھی بے حد مشکل ہے۔

Tooltip

آئیے اصلی اور نقلی زعفران میں فرق پہچاننے کا آسان طریقہ جانتے ہیں۔

Thick Brush Stroke

کیسے پہچانیں؟

ذائقہ میں فرق

زعفران کا ذائقہ چکھنے پر کڑواہٹ آئے ،تو زعفران اصلی ہوتا ہے۔جب کہ نقلی زعفران کا ذائقہ زیادہ میٹھاہو سکتا ہے۔

رنگ کا فرق

بیکنگ سوڈا کے گھول میں دو زعفران کا ٹکڑا ڈالیں ۔نقلی زعفران پانی میں لال رنگ چھوڑنے لگے گا ،جب کہ اصلی زعفران پیلا رنگ چھوڑتا ہے۔

گرم جگہ پر زعفران رکھیں

Thick Brush Stroke

گرم جگہ پر زعفران رکھنے سے زعفران خراب ہونے لگتا ہے،جب کہ نقلی زعفران ویسے کا ویسا ہی رہتا ہے۔

گرم پانی میں گھولیں

زعفران ہلکے گرم پانی میں پوری طرح سے گھل جاتا ہے،جب کہ نقلی زعفران پانی میں بہت دیر تک رکھنے کے بعد بھی نہیں گھلتا ہے۔

زعفران کی خوشبو

اصلی اور نقلی زعفران کی پہچان اس کی خوشبو سے بھی کر سکتے ہیں۔اصلی زعفران کی خوشبو شہد کی طرح ہوتی ہے۔جب کہ نقلی زعفران سے کڑوی خوشبو آتی ہے۔

نقلی زعفران سے نقصان

نقلی یا ملاوٹی زعفران کھانے سے شخص کو پیٹ میں درد،جلن،دست اور بد ہضمی کی پریشانی جھیلنی پڑتی ہے۔

سب سے مہنگا مسالہ

آپ کی جانکاری کے لیے عرض ہے کہ زعفران دنیا کا سب سے مہنگا مسالہ ہے۔اس کی قیمت قریب ۳۔۲ لاکھ روپیے فی کلو ہوتی ہے۔اس لیے نفع کمانے کے لیے لوگ نقلی زعفران بیچتے ہیں۔