ہندوستانی اداکارہ، سیاست داں اور مشہور رقاصہ:ویجینتی مالا

ویجینتی مالا کو زیادہ تر ایک ہی نام ’’ویجینتی‘‘کے نام سے جاناجاتا ہے۔

ویجینتی مالا ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں،اور فی الحال ایک اچھی سیاست دان ہیں۔

ویجینتی مالا بھرت ناٹیم رقاصہ،کرناٹک گلوکارہ، ڈانس انسٹرکٹر اور ممبر پارلیمنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ویجینتی مالا نے 1949 میں تامل زبان کی فلم ’’وڑکئی‘‘سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔

ویجینتی مالا ساوتھ انڈین کی معروف اداکاراوں میں سے ایک بنیں اور بالی ووڈ کے سنہرے دور کی اداکاراوں میں ایک رہیں۔

ویجینتی مالا تقریباً دو دہائیوں تک ہندی فلموں پر راج کرتی رہیں۔

ویجینتی مالا ساوتھ انڈیا سے آکر قومی اداکارہ کادرجہ پانے والی پہلی خاتون ہیں۔

ویجینتی مالا ایک مشہور رقاصہ ہیں۔

ویجینتی مالانے ہی ہندی فلموں میں کلا سیکی رقص کے لیے جگہ بنائی۔

ویجینتی مالا کے تھرکتے پاوں نے انہیں’’ٹوینکل ٹوز‘‘ کا خطاب دلایا۔

گنگا جمنا،لیڈر،نیا دور،مدھومتی،دیوداس وغیرہ ویجینتی مالا کی مشہور فلمیں ہیں۔

ویجینتی مالا کو پدم شری کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

سنگم،مدھومتی،دیوداس،گنگا جمناکے لیے ویجینتی مالا کو فلم فئیر نے بہترین اداکارہ ایوارڈ سے بھی نوازا۔