ہندوستانی پکوان میں کیلوری اور کارب بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں۔ایسے میں اگر کھانے کے ساتھ پھل شامل کریں گے ،تو کیلوری کی مقدار بڑھ جائے گی۔
ڈنر کے بعد اور ڈنر کے ساتھ پھلوں کو کھانے سے انہیں ہضم کرنے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔اس لیے ڈنر کے ساتھ اور ڈنر کے بعد پھل نہ کھائیں۔
پھلوں میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے،جو جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔کٹے ہوئے پھلوں میں شکر ملا کر کھانے سے ذیابطیس اور وزن بڑھنے سے لے کر کئی پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔