میری تھارپ پر گوگل نے پیش کیا ڈوڈل۔جانئے کون ہے یہ ؟

میری تھارپ گوگل نے آج امریکی ماہر ارضیات اور سمندری نقشہ نگار میری تھارپ پر اپنا نیا گوگل ڈوڈل پیش کیا ہے۔

میری تھارپ  نےبراعظمی بہاؤ کے نظریات کو ثابت کرنے میں مدد کی اور 1998 کو لائبریری آف کانگریس نے انہیں 20ویں صدی کے عظیم ترین نقش نگاروں میں سے ایک قرار دیا۔

گوگل ڈوڈل اسی وجہ سے 21 نومبر کے دن ان پر گوگل ڈوڈل بنایا گیا ہے۔

میری تھارپ کا یوم ولادت میری تھارپ 30 جولائی 1920 کو یپسیلانٹی، مشی گن میں پیدا ہوئیں۔

سمندر کے فرش کا پہلا نقشہ 1957میں،میری تھارپ اور ہیزن نے شمالی بحر اوقیانوس میں سمندر کی سطح کا پہلا نقشہ شائع کیا۔

دنیا کا نقشہ تقریباً 20 سال بعد، نیشنل جیوگرافک نے تھرپ اور ہیزن کے ذریعے پورے سمندر کی سطح کا پہلا عالمی نقشہ شائع کیا، جس کا عنوان تھا ’’دی ورلڈ اوشین فلور‘‘۔

لیمونٹ ۔ ڈوہرٹی ہیریٹیج ایوارڈ 2001میں لیمونٹ زولوجیکل آبزرویٹری نے انہیں اپنے پہلے سالانہ لیمونٹ ۔ ڈوہرٹی ہیریٹیج ایوارڈ سے نوازا۔