ماروتی سوزوکی جِمنی:کتنی زبردست ہے یہ ایس یو وی کار؟آئیے جانتے ہیں تفصیلات

ذکر

اس وقت ماروتی سوزوکی جِمنی کا ہر طرف کافی ذکر ہو رہا ہے۔

لانچ

دراصل،لمبے انتظار کے بعد ہندوستانی بازار میں جِمنی لانچ ہوئی اور ساتھ میں اس کی قیمتوں کا بھی خلاصہ ہوا۔

ویرئینٹس

ماروتی کی اس آف روڈ ایس یو وی کو زیٹا اور الفا جیسے ٹریم کے 3 مینوول اور 3 آٹومیٹک ویرئینٹس میں پیش کیا گیا ہے۔

الگ۔الگ دام

حالانکہ ماروتی سوزوکی جِمنی کے تمام ویرئینٹ کو الگ ۔الگ دام میں پیش کیا گیا ہے۔

شروعاتی قیمت

ماروتی سوزوکی جِمنی کی شروعاتی ایکس شو روم قیمت 12.74 لاکھ روپیے راکھی گئی ہے۔

تھار سے مہنگی

جیسا کہ کمپنی نے بتایا تھا کہ یہ اپنے سیگمنٹ میں پریمئیم پروڈکٹ ہے،ایسے میں واقعی یہ مہندرا تھار سے مہنگی لانچ ہوئی ہے۔

خاصیت

ماروتی سوزوکی جِمنی کی لمبائی 3985 ایم ایم،چوڑائی1645 ایم ایم ،اونچائی1720 ایم ایم اور وہیل بیس 2590 ایم ایم ہے۔

فیچر

جِمنی کو 1.5 لیٹر کے سیریز انجن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور یہ آئیڈل اسٹارٹ/اسٹاپ بٹن فیچر سے لیس ہے۔

انجن پاور

اس کا انجن 6000 آر پی ایم پر 104.8 پی ایس کی زیادہ سے زیادہ پاور 4000 آر پی ایم پر 134.2این ایم کا پک تارک جنریٹ کرتا ہے۔

مائلیج

جِمنی کی مائلیج 16.94 کے ایم پی ایل تک کی ہے اور گراونڈ کلئیرنس 210 ایم ایم ہے۔لک اور فیچرس کے معاملے میں بھی یہ کافی شاندار ہے۔