خوب صورتی کی بہترین مثال ہیں ہندوستان کے یہ چند محل

ہندوستان میں کئی ایسی تاریخی جگہیں موجود ہیں جو اپنی خوب صورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں

ایسے ہی ہندوستان میں کئی خوب صورت محل موجود ہیں،جن کی خوب صورتی ہر کسی کو حیران کر دیتی ہے، آئیے جانتے ہیں ان محلوں کے بارے میں

رائے پیلس آف میسور

میسور کے اس محل کو ہندوستان کے سب سے خوب صورت محلوں میں شمارکیاجاتا ہے۔اس محل کے اندر چودہ مندر اور باغ موجود ہیں۔

جئے ولاس محل

گوالیار کا یہ محل خوب صورتی کی بہترین مثال ہے، اس کے اندر چار سو کمرے ہیں۔ یہ محل اطالوی، ٹسکن اور کورن تھین اندا ز میں بنا ہے۔

سیٹی پیلس

ادئے پوری کے سیٹی پیلس کو ہندوستان کے ٹاپ ہیرٹیج پیلس ہوٹلس میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے اندر گیارہ چھوٹے چھوٹے مزید محل ہیں۔

جل محل

جئے پور کا یہ جل محل جھیل کے بیچ میں بنا ہوا ہے۔ اس کی خوب صورتی قابل دید ہوتی ہے۔

تاج محل

آگرہ میں موجود تاج محل جو کہ محبت کی نشانی کے نام سے مشہور ہے ۔ یہ محل  پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے ایک بہت  پرکشش اور مرکزی اہمیت کا حامل  ہے۔

ہوا محل

لال اور گلابی بلوا پتھروں سے بنی یہ عمارت آج بھی اپنی خوب صورتی سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

لکشمی ولاس محل

بڑودہ میں موجود لکشمی ولاس محل دنیا کے سب سے بڑے محلوں میں سے ایک ہے۔ یہ بڑودہ کے شاہی گھرانوں کا قیام گاہ ہے۔ اس کی خوب صورتی کمال کی ہے۔