ہندوستان جیسے ملک میں عام طور پر سبزیوں کے ساتھ آلو کو ملایا ہی جاتا ہے۔اس کی سبزی بہت زیادہ مقدار میں کھائی جاتی ہے۔
آلو کی قیمت بھی بہت عام سی ہوتی ہے۔اس وقت بھارت میں اس کی کھدرہ قیمت 25 سے 30 روپیے فی کلو گرام تک ہے۔
ایسے میں اگر آپ کو سننے کو ملے کہ دنیا میں کسی خاص قسم کے آلو کی قیمت ہزاروں روپیے فی کلو ہے،تو آپ بھروسہ نہیں کر پائیں گے۔
یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں آلو کی ایک ایسی قسم بھی ہے،جس کی قیمت پچاس ہزار روپیے تک ہے۔آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
پچاس ہزار روپیے کلو بکنے والی آلو کی اس خاص قسم کا نام'لے بونوٹے' ہے۔اس کی پیداوار فرانس میں ہوتی ہے۔
لے بونوٹے قسم کے آلو کی کھیتی فرانس کے 'اِلے ڈی نوئرموٹئیر' جزیرہ پر کی جاتی ہے۔مہنگا ہونے کے باوجود اسے خریدنے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگتی ہیں۔
لے بونوٹے قسم کے آلو کی پیداوار بہت کم ہوتی ہے،جب کہ اس کی خاصیت بہتر ہوتی ہے۔یہ صرف مئی اور جون کے مہینے میں ہی کچھ وقت کے لیے دستیاب رہتا ہے۔
آلو کی لے بونوٹے قسم اپنے اعلیٰ معیار، محدود دستیابی اور بہترین ذائقے کی وجہ سے دنیا میں سب سے مہنگا فروخت ہوتا ہے۔
بتا دیں کہ آلو کے اس قسم کا نام ایک مقامی کسان بے نوئٹ بونوٹے کے نام پر رکھا گیا ہے،جو اس آلو کی کھیتی کرنے والے پہلے شخص تھے۔