گرمی کے دنوں میں لاپرواہی برتنے پر صحت سے متعلق کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں کھان پان کا دھیان رکھنا بہے ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسے پھلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں،جو گرمیوں میں صحت کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں۔
انگور میں وٹامن اے اور وٹامن سی کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔اس میں فائبر بھی بھرپور ہوتا ہے۔گرمیں میں اسے کھانے سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اور امیونیٹی اسٹرانگ ہوتی ہے۔
کیلے میں موجود فائبر۔آئرن اور پوٹیشیم جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔گرمی کے دنوں میں اس کوروزانہ کھانے سے صحت درست رہتی ہے۔
سیب میں صحت کے لیے ضروری غذائی اجزا اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس کو کھانے سے جسم میں بلڈ کاونٹ بڑھتا ہے اور طاقت آتی ہے۔
تربوز میں تقریباً ۹۰فیصدی تک پانی ہوتا ہے۔گرمیوں میں اس کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن کی پریشانی سے راحت ملتی ہے اور جلد میں چمک آتی ہے۔
گرمیوں میں پپیتا کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے،ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اور جسم کی قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
لیچی میں پروٹین،سائٹرک ایسڈ،فاسفورس،وسا اور آئرن جیسے ضروری غذائی اجزا کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔گرمیوں میں اسے کھانا فائدہ مند ہے۔
گرمیوں میں خربوزہ کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔اس میں پانی اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔ساتھ ہی پوٹیشیم ،زنک۔وٹامن اے،وٹامن سی وغیرہ غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔
یہ خبر عام جانکاریوں پر مبنی ہے۔کسی بھی طرح کی خاص جانکاری کے لیے ماہرین سے صلاح لیں۔