Tooltip

ناٹو ناٹو نے تاریخ رقم کی، جوشیلے گیت کی شاندار فتح

ناٹو ناٹو کو آسکر

ایس ایس راج مولی کی فلم آر آر آر نے آسکر ۲۰۲۳ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔فلم آر آر آر کا گیت' ناٹو ناٹو' نے بہترین اوریجنل سونگ کیٹیگری میں آسکرس ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

جذباتی لمحہ

آسکرس میں ہندوستان کی یہ فتح ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے بہت ہی فخریہ لمحہ ہے۔ملک بھر میں اس جیت کو لے کر جشن کا ماحول ہے۔

تقریر

سب سے بڑا اعزاز کو پاکر میکرس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔موسیقار ایم ایم کیروانی نے آسکر کے اسٹیج پر شاندار تقریر بھی کی۔ اس تقریر کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔

بھروسہ تھا جیتیں گے

کیروانی نے کہا کہ انہیں پتہ تھا کہ 'ناٹو ناٹو' میں آسکرس جیتنے کی صلاحیت ہے اور یہ ان کا غرور نہیں بھروسہ تھا۔

پندرہ گیتوں کودی شکست

آسکرس کے اوریجنل سونگ کی کیٹیگری میں نامزد ناٹو۔ناٹو نے اس فہرست میں پندرہ گیتوں کو پیچھے چھوڑ کر آسکر اپنے نام کیا ہے۔

ناٹو۔ناٹو

ناٹو ۔ناٹو گیت فلم' آر آر آر' میں آزادی کا جوشیلا بھرا گیت ہے جس کی کوریو گرافی بھی کمال کی ہے۔

ہر زباں پر ناٹو ۔ناٹو

آسکر کے اسٹیج پر جیسے ہی ناٹو ناٹو کا ذکر آیا، سامعین اس گانے پر داد دینے لگے۔

لائیو پرفارم

بتا دیں کہ آسکر کے منچ پر گلو کار کال بھیرو اور ہالو سیپلی گنج نے ناٹو ۔ناٹو گیت پر لائیو پر فارمینس بھی دی۔