Chat Box
رئیل می کا 108ایم پی کیمرہ والا فون مارکیٹ میں، جانئے تفصیلات
لانچ
اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی رئیل می نے ہندوستان میں 10 پرو پلس لانچ کر دیا ہے۔
غور
اگر آپ بہترین کیمرہ والا فون چاہتے ہیں تو اس پر غور کر سکتے ہیں ۔اس میں 108/ایم پی کا پرائمری کیمرہ ہے۔آئیے اس کی دوسری خاصیت کے بارے میں جانتے ہیں۔
کنیکٹوٹی
فائیوجی کنیکٹوٹی کے ساتھ آنے والے اس فون کے 6جی بی ریم والے ویرینٹ کی قیمت 24,999 تو 8 جی بی ریم والے کی قیمت 25,999 روپیے ہے۔
ڈس پلے
اس فون میں 6پوائنٹ 7 / انچ کا فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی کورڈ ڈس پلے پینل دیا گیا ہے۔
پروسیسر
ان ڈس پلے فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آنے والے 10پرو پلس میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 1080 پروسیسر دیا گیا ہے۔
ٹریپل رئیر کیمرہ
ٹریپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آنے والے اس فون میں16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔
کلر آپشن
تین کلر آپشن کے ساتھ لانچ کیے گیے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
چارجنگ
فون فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔اس کی بیٹری کو 67 ڈبلیو کی فاسٹ چارجنگ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
دعوی
کمپنی کا دعوی ہے کہ محض 17 منٹ کے اندر اس کی بیٹری کو 50 فیصدی تک چارج کیا جا سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ بیسڈ
بتا دیں کہ 10 پرو پلس فون اینڈرائیڈ 13 بیسڈ رئیل می یو آئی 4 پر کام کرتا ہے۔