ملیشا کھاروا چودہ سال کی ماڈل ہیں جنہیں ان کی قابلیت کی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
اگر کوئی اپنی زندگی میں اڑان بھرنا چاہے اور خوابوں کو پورا کرنا چاہے تو نہ ہی اس کی عمر کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ ہی اس کے سامنے آنے والی مشکلیں۔ایسی ہی ایک کہانی ہے ملیشا کھاروا کی جنہیں ’’سلم پرنسیز آف انڈیا ‘‘کہا جاتا ہے۔
ملیشا ٹین ایج ماڈل ہیں ،14 سال کی عمر میں ملیشا کنٹینٹ کرئیٹر ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔
ملیشا اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کی ایک جھگی بستی میں رہتی ہیں۔انہیں 14سال کی عمر میں لگژری برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔
ان کے والد بچوں کی تقریب میں بطور جوکر بن کر جاتے ہیں اور ان کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔
’’ملیشا کو اسٹیپ اپ 2‘‘فلم کے اداکار رابرٹ ہاف مین نے ڈس کور کیا تھا ۔
ملیشا کا ایک انسٹاگرام پیج بھی ہے جس میں دو لاکھ سے بھی زیادہ فالوورس ہیں۔
ملیشا بہت ہی ہنس مکھ لڑکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے اس بارے میں جانکاری ملتی ہے۔2020 میں ملیشا فالگونی شین اینڈ پیکاک کی پیکاک میگزین کی کور گرل بنی ہوئی تھیں۔
ملیشا کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی بنی ہے جس کا نام ہے ’’لائیو یور فئیری ٹیل‘‘۔
ملیشا اپنے خاندان کے لیے ایک اچھا گھر لینا چاہتی ہیں جس میں باتھ روم بھی ہو ۔ملیشا کہتی ہیں کہ وہ اپنا یہ خواب پورا کر کے رہیں گی۔
ملیشا یہ سمجھاتی ہیں کہ آپ کی زندگی میں کچھ بھی ہو آپ کو ہمیشہ مثبت ہی سوچ رکھنی چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ ملیشا بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔