دلی کے کپور تھلا ہاوس میں اداکارہ پرینیتی چوپڑہ اور آپ ایم پی راگھو چڈھا کی سگائی کی رسمیں جاری ہیں۔
راگھو اور پرینیتی کی سگائی میں فیملی ممبرس کے علاوہ قریبی رشتہ دار اور کچھ خاص دوست ہی شرکت کریں گے۔
پرینکا چوپڑہ بھی اپنی بہن پرینیتی کی منگنی کی تقریب میں پہنچ چکی ہیں۔وہ کار میں بیٹھے ہوئے پیپراجی کے سامنے وکٹری پوز دیتی بھی نظر آئیں۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اپنی اہلیہ گرپریت کور کے ساتھ سخت سیکورٹی کے درمیان اس جشن میں پہنچے ہیں۔
منگنی کی تقریب کے لیے، پرینیتی کے دونوں بھائی سہج اور شیوانگ بھی ایتھنک آوٹ فٹ میں پورے سویگ کے ساتھ انٹری لیتے نظر آئے۔
رپورٹس کے مطابق،پرینیتی اور راگھو کی سگائی کے لیے بالی ووڈ تھیم رکھا گیا ہے۔
اپنی منگنی کے لیے پرینیتی منیش ملہوترا کے ذریعے ڈیزائن کی گئی ڈریس پہنیں گی تو وہیں راگھو کے لیے پون سچدیوا نے آوٹ فٹ ڈیزائن کیا ہے۔
منگنی سے پہلے آپ نیتا راگھو چڈھا کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ہے،جس میں وہ سفید کرتا میں چل کرتے نظر آرہے ہیں۔
وہیں،فینس بھی پرینیتی کا منگنی لک دیکھنے کے لیے کافی پر جوش ہیں۔راگھو اور پرینیتی کو ایک ساتھ دیکھنےکے لیے سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے۔
گلوبل سپر اسٹار پرینکا چوپڑہ کا پرینیتی کی منگنی کا لک سامنے آ چکا ہے۔پرینکا بہن کی سگائی میں پیلی رفل ساڑی میں اسپاٹ ہوئیں۔