Tooltip

موسم سرما میں ایسے رکھیں بچوں کا خیال

موسم سرما

سردیوں کے موسم میں تیزی سے نیچے گرتا درجہ حرارت اور ٹھنڈی ہوائیں صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ایسے میں بالخصوص صحت کا خیال رکھنا لازمی ہو جاتا ہے۔

بچوں کا خیال

موسم سرما میں چھوٹے بچے سردی ،زکام اور بخار کےشکارجلدی ہوجاتے ہیں۔

نسخے

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ موسم سرما میں بچوں کو بیماریوں سے دور رکھنے کے لیے ان کا خیال کیسے رکھیں؟

خوراک کا دھیان رکھیں

بچوں کی خوراک میں ضروری غذائی اجزا شامل کریں ۔اس سے ان کی قوت مدافعت مضبوط ہوگی جس سے بیمار ہونے کا خطرہ کم ہوگا۔

کپڑوں کادھیان رکھیں

سرد موسم میں بچوں کو گرم رکھنے کے لیے بڑوں کے مقابلے اونی کپڑوں کی ایک تہہ زیادہ پہنائیں۔

دھوپ میں بٹھائیں

بچوں کو ہر روز کچھ دیر دھوپ میں ضرور بٹھائیں۔اگر ٹھنڈی ہوائیں نہیں چل رہی ہیں تو بچوں کے گرم کپڑے اتارکر انہیں دھوپ میں بٹھائیں۔

مالش کریں

بچوں کو دھوپ میں لٹا کر تیل سے مالش کریں ۔مالش سے بچوں کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں،جس سے سردی سے بچا جا سکتا ہے۔

ٹھنڈی چیزیں نہ کھلائیں

بچوں کو ٹھنڈی چیزیں بالکل نہ کھلائیں۔اس سے بچوں کو کھانسی زکام ہو سکتا ہے۔

پانی پلائیں

سردیوں میں پانی پینے کی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔اس لیے اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے وافر مقدار میں پانی پئیں۔

نوٹ

یہ خبر عام معلومات پر مبنی ہے کسی بھی خاص معلومات کے لیے ماہر سے مناسب مشورہ لیں۔