فل چارج میں 135کلو میٹر دوڑے گی یہ ای بائیک

ہندوستانی بازار میں الیکٹرک بائیکس کی ڈیمانڈ بیتے ہوئے کچھ سال میں کافی تیزی سے بڑھی ہے۔

ڈیمانڈ

اس سیگمنٹ میں گراہکوں کو نئے نئے آپشن مل رہے ہیں۔حال میں پیور ای وی نے نئی الیکٹرک بائیک ایکو ڈرفٹ لانچ کی ہے۔

لانچ

اس بائیک کی خاصیت ہے کہ یہ فل چارج پر 135 کلو میٹر تک کی ڈرائیونگ رینج دینے میں کامیاب ہے۔

خاص

اس کی قیمت 99,999روپیے(دلی ایکس شو روم)رکھی گئی ہے۔اس میں ریاستی حکومت کی سبسڈی بھی شامل ہے۔

قیمت

بائیک میں اے آئی ایس 156 سے سرٹی فائیڈ 3.0 کے ڈبلیو ایچ کا بیٹری پیک دیا گیا ہے جو کہ 60وولٹ کے چارجر کے ساتھ آتا ہے۔

بیٹری

کمپنی کے مطابق اس کی بیٹری کو 3 گھنٹے میں 20 سے 80 فیصدی تک تو 6 گھنٹے میں 100 فیصدی تک چارج کیا جا سکےگا ۔

چارج ٹائم

اس کی ٹاپ اسپیڈ 75 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ بائیک چار کلر آپشن میں دستیاب ہے۔

ٹاپ اسپیڈ

ایکو ڈرفٹ میں میں 5-اسپوک الائے وہیل اور انگیولیٹر ہیڈ لیمپ دیے گئے ہیں۔وہیں ایک سنگل –پیس سیٹ دی گئی ہیں۔

الائے

تین رائیڈ موڈ کے ساتھ آنے والی اس بائیک میں 12 ڈگری گریڈی بیلیٹی اور 140 کلو گرام لوڈ کیپیسٹی ہے۔

موڈ

ڈس پلے سائز کی بات کریں تو کمپنی نے اس میں 17.78 سینٹی مینٹر کی ایل ای ڈی اسکرین دی ہے۔

اسکرین