اگر آپ لگژری کار یا مہنگی کار کے شوقین ہیں ،تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔
در اصل،آج ہم آپ کو بی ایم ڈبلیو کی نئی کار کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں،جسے انڈیا میں لانچ کیا ہے۔
بی ایم ڈبلیو ہندوستان نے اپ ڈیٹڈ BMW Z4 M40i روڈسٹر کو لانچ کیا ہے۔
کمپنی نے اس لگژری کار کو صرف پیٹرول ویرئینٹ میں پیش کیاہے۔
کمپنی نے اس کار کی شروعاتی قیمت 89.30 لاکھ روپیے (دلی ایکس ۔شو روم)رکھی ہے۔
کار صرف 4.5 سکینڈ میں 0 سے 100 کے ایم/ایچ کی رفتاراچیو کر لیتی ہے۔
اس میں 2998 سی سی کا 3.0 لیٹر،چھ سلنڈر انجن دیا گیا ہے،جسے 8 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانس مشن کے ساتھ ٹیون کیا گیا ہے۔
یہ انجن 335 بی ایچ پی کا پاور اور 500 این ایم کا پیک ٹارک جنریٹ کرتا ہے۔
کار کئی سیفٹی فیچرس سے لیس ہے اور کار میں تین ڈرائیونگ موڈ (اکو پرو،کمفرٹ اور اسپورٹ)ملتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کمپنی کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ کار میں 12.095 کے ایم/ایل کا مائلیج ملے گا۔