ہندوستان کے ان مشہورو مقبول میلوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں آپ؟

ہندوستان کے ان میلوں میں آپ گھومنے کے علاوہ ملک کی تہذیب کی بہترین جھلک بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ہندووں کایہ میلا بہت ہی مذہبی اور پاکیزہ ماناجاتا ہے۔یہ میلا ہری دوار،ناسک،اجین اور الہ آباد میں لگتا ہے۔

کمبھ میلا

سبری مالا میلا میں بھگوان ایپا سےمنسوب یہ میلا کافی مشہور ہے۔دور دور سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔

سبری مالا میلا

یہ جانوروں کا میلا بہار میں گنگا اور گنڈک ندی کے کنارے لگتا ہے۔اس میلے کو ہری ہر علاقے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سون پور میلا

بڑی تعداد میں اونٹ دیکھنے کے لیے اکتوبر ۔نومبر میں راجستھان کے پشکر میں منعقد ہونے والے اس میلے میں جا سکتے ہیں۔

پشکر میلا

جنوری۔فروری ماہ میں منعقد ہونے والا یہ میلا لہہ سے تقریباً ۴۵کلو میٹر کی دوری پر بدھ خانقاہ ہیمس خانقاہ میں منایا جاتا ہے۔

ہیمس گومپا میلا

اس میلے کو کپل منی میلا بھی کہاجاتا ہے۔یہ میلا راجستھان کے بیکا نیر میں ستمبر یا اکتوبر میں لگتا ہے۔

کولایت میلا

یہ میلا دلی کے قریب فرید آباد میں لگتا ہے۔یہاں آپ ہاتھ سے بنی ہوئی بہت ساری چیزیں دیکھ اور خرید سکتے ہیں۔

سورج کنڈ میلا

شاعرہ مہا دیوی ورما کی جنم بھومی فرخ آباد میں یہ مشہور میلا گنگا کنارے لگتا ہے۔

رام نگریا میلا

ہر سال راون کا پتلا جلانے کے ساتھ دسہرہ میلا شروع ہوتا ہے۔

دسہرہ میلا

یہ مذہبی میلا کاماکھیا دیوی مندر میں لگتا ہے۔جسے دیکھنے لاکھوں لوگ آتے ہیں۔

امبو باچی میلا