ودیشی میم ،دیسی نغمے، کون ہیں ایما ہِسٹَرس ؟

ایما ہِسٹَرس کون ہیں؟

ایما ہِسٹَرس یو ٹیوبر ہیں اور اپنے یو ٹیوب چینل پر وہ کئی گانوں کے انگلش ورژن گاتی ہیں۔

نغمہ’تیرے واسطے‘کو اپنے انداز میں گایا

ایما ہِسٹَرس نے حال ہی میں وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم 'ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے' کے گانے 'تیرے واسطے'کو اپنے انداز میں گایا تھا۔

ہندی اور انگلش کا سنگم

ایما ہِسٹَرس اس گانے کو ہندی میں بھی گاتی ہیں اور انگلش میں بھی گاتی ہیں۔فلم میں اس گانے کو ورون جین،سچن۔جگر،شاداب فریدی اور التمش فریدی نے گایا ہے۔موسیقی سچن۔جگر کی ہے۔

ڈَچ گلوکارہ

ایما ہِسٹَرس ڈَچ گلوکارہ ہیں اور ان کی ولادت نیدرلینڈس میں ہوئی ہے۔

مقبول نغمے

ایما ہِسٹَرس اپنے یو ٹیوب چینل پر مقبول نغموں کو گاتی ہیں اور ان کی زبردست فین فالوئنگ ہے۔

فالوورس

ایما ہِسٹَرس کے یو ٹیوب چینل پر 58 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں۔

کب کی شروعات؟

ایما ہِسٹَرس نے 2014 میں اپنے میوزک کرئیر کی شروعات کی تھی۔