Urdu News

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر اپنے پہلے تین روزہ غیر ملکی دورے پر کمبوڈیا پہنچے

نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان جائیں گے


نوم پنہ میں نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت کی

اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر آج کمبوڈیا پہنچے. جہاں نام پنہ ہوائی اڈے پر کمبوڈیا کے ڈاک اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر مسٹر چیا وندیتھ اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔ نائب صدر جمہوریہ اپنے تین روزہ دورے میں آسیان انڈیا یادگاری چوٹی کانفرنس. اور 17ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس سمیت کئی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

آج دورے کے پہلے دن جناب جگدیپ دھنکھر اور ڈاکٹر سدیش دھنکھر نے. شام کو ایک استقبالیہ میں شرکت کی جس کا اہتمام کمبوڈیا میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے دوستوں نے ان کے اعزاز میں کیا تھا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اسے ایک خاص موقع قرار دیا. کیونکہ ہندوستان اور کمبوڈیا سفارتی تعلقات کے 70 سال کی یاد اور ہندوستان-آسیان دوستی کے سال کے ساتھ  ہندوستان-آسیان تعلقات کی 30 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر زور دیتے ہوئے. جناب دھنکھر نے کہا کہ ’’کمبوڈیا کے لوگ ہندوستان کو بھگوان بدھ کی قابل احترام سرزمین کے طور پر دیکھتے .ہیںاور یہ  بالکل اسی طرح ہے جیسے ہم کمبوڈیا کو اپنی تہذیبی بہن. اور وسیع خاندان کے طور پر سمجھتے ہیں‘‘۔

انگ کور واٹ، ٹا-پروہم اور پریہ ویہیر کے شاندار مندروں کا ذکر کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز یادگاریں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان روابط کی شاندار ترجمانی کرتی ہیں۔ دنیا کے مشہور انگکور واٹ مندر کی بحالی اور تحفظ کے کاموں کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے. انہوں نے دیگر قدیم مندروں جیسے تا پروہم مندر اور قدیم پریہ ویہیر مندر. کے تحفظ کے کام کو جاری رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جناب دھنکھر نے پوری دنیا میں ہندوستانیوں کی خدمات کی ستائش کی

ترقیاتی شراکت داری اور صلاحیت سازی کو کمبوڈیا کے ساتھ ہماری مصروفیات کے کلیدی اجزاء کے طور پر بیان کرتے ہوئے .نائب صدر نے کمبوڈیا کو ہماری ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی. اور آسیان میں ایک اہم بات چیت کرنے والا اور شراکت دار قرار دیا۔

دنیا بھر میں ہندوستانیوں کے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے. اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کیا کہ غیر اقامتی ہندوستانی اراکین نے کمبوڈیا میں اپنا نام روشن کیا ہے۔

ہندوستانی تارکین وطن کو زندہ پل قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا. کہ یہ ان کی گود لی ہوئی زمین کو مادر وطن سے جوڑنے میں بہت اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو مواقع کی سرزمین قرار دیا .اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں. سے ہندوستان .کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کو کہا۔

کمیونٹی کی جانب سے استقبالیہ سے پہلے جناب  دھنکھر نے مقامی. اور ہندوستانی فنکاروں کے کارنامے دیکھے۔ انہوں نے نوم پنہ میں چکتو مکھ کانفرنس ہال میں آسیان-انڈیا آرٹسٹ گروپ کی پینٹنگز کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کمبوڈیا کے وزیر ثقافت. اور فنون لطیفہ ڈاکٹر فوورنگ ساکونا، ہندوستانی برادری کے ارکان اور کمبوڈیا میں ہندوستان کے دوست موجود تھے۔

Recommended