پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران جھڑپیں اور تشدد
(کٹھمنڈو، 21 نومبر(انڈیا نیرٹیو
نیپال میں اتوار کو نئی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے انتخاب کے لیے ہوئی پولنگ میں تقریباً 61 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ نیپال میں وفاقی پارلیمان کی 275 اور سات صوبائی اسمبلیوں کی 550 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن سے متعلق ایک واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج اگلے آٹھ روز میں آجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر اکا دکا تشدد اور جھڑپوں کے واقعات کی وجہ سے پولنگ کے عمل میں خلل ڈالا، جبکہ ایک 24 سالہ نوجوان ایک واقعہ میں ہلاک ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی 113 سالہ گوپی مایا پوکھریل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے والی ملک کی سب سے معمر شخصیت بن گئیں۔ ملک بھر میں 22000 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ختم ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر دنیش کمار تھپلیال نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 61 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اس تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ ہمیں ملک بھر کے اضلاع سے تفصیلات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ یقینی طور پر ہماری توقع سے کم ہے۔ تھپلیال نے کہا کہ کٹھمنڈو وادی کے تین اضلاع میں ووٹوں کی گنتی اتوار کی رات سے ہی شروع ہو جائے گی اور ایک ہفتے میں ختم ہو جائے گی۔