عالمی

روس اور خلیج تعاون کونسل کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا نیا دور آج سے شروع

ریاض،10جولائی

ماسکو میں روس اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر سٹریٹجک مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز آج پیر کو کیا جارہا ہے۔اس بات چیت کا مقصد عرب خلیجی ریاستوں اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ مذاکرات کے اس چھٹے دور میں کئی بین الاقوامی مسائل اور علاقائی تعاون کے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو اس طرح مضبوط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مشترکہ مفادات حاصل ہوں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس ملاقات کے دوران ایجنڈا میں شامل مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ایک طرف مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے تو دوسری طرف متعدد علاقائی اور بین الاقوامی فائلوں پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے۔

البدیوی نے خلیجی روس کے تعلقات کو “ممتاز” قرار دیا اور کہا کہ چونکہ دونوں فریقوں نے نومبر 2011 میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ اس گفت و شنید کا تسلسل اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں فریقوں کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

 قریبی تعلقات کا مقصد تمام سطحوں اور شعبوں میں دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک ہمیشہ تمام ممالک اور علاقائی گروہوں کے ساتھ تعاون اور تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں مشترکہ وزارتی اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں جون 2022 میں ہوا تھا۔ اس اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شریک ہوئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago