Urdu News

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کی کوششیں

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کی کوششیں

طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کی کوششیں

انقرہ،20اپریل(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ سمیت متعدد ممالک نے طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، دوحا میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکہ، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طالبان کو استنبول کانفرنس میں شریک کرنے سے متعلق کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاتک کسی بھی طرح کے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ افغانستان میں قیام امن اور فریقن کے درمیان تصفیے کے لیے سولہ اپریل کو ہونے والی استنبول اجلاس میں طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔خبر کے مطابق ،طالبان کے ترجمان محمد نعیم وارداک نے اپنے ایک بیان میں استنبول اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل کسی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 16 اپریل کو استنبول کانفرنس سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت مفید ثابت نہیں ہوگی تاہم اس کے بارے میں حتمی فیصلے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

Recommended