ثقافت کی جی – 20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو. میں مہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر (ایم سی سی سی) میں شروع ہوئی ہے ۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی تری کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے . “ری (ایڈریس) : ریٹرن آف ٹریژرس” یعنی احیاء: خزانوں کی واپسی کے موضوع کے تحت نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان. سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار. ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔ ثقافت سے متعلق ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی )کی یہ میٹنگ 25 فروری تک جاری رہے گی۔ مدھیہ پردیش کے کھجوراہو
“ری (ایڈریس) : ریٹرن آف ٹریژرس” یعنی احیاء: خزانوں کی واپسی کے.عنوان سے منعقد نمائش کا مقصد ثقافتی املاک کی واپسی کے جذبے. ضرورت اور مستقبل کو بھارت اور دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کی کامیاب واپسی کی منتخب مثالوں کے ذریعے عکاسی کرنا ہے۔ مذکورہ نمائش ثقافتی اشیاء، ان کی تاریخ اور ان کی واپسی کی کامیاب داستانوں کے ذریعے وطن واپسی کے تصور کی عکاسی کرے گی۔
اس سے قبل میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے جناب جی کے ریڈی نے کہا. کہ ثقافتی املاک کا تحفظ. اور ثقافت کی بحالی جی- 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے مذاکرات کے کلیدی مرکز کے شعبوں میں سے ایک ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 9 سال سے زیادہ عرصے میں حکومت نے چوری کئے گئے . نوادرات بیرون ملک سے بھارت واپس لانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں ۔ جب کہ آزادی کے بعد سے صرف 13 چوری شدہ نوادرات کی بازیابی کی گئی تھی. لیکن 2014 سے اب تک 229 نوادرات واپس لائی جا چکی ہیں. جس سے حکومت کے ثقافتی فخر کو ملک میں واپس لانے کے عزم کو واضح طور پر عکاسی ہوتی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…