عالمی

مزدوروں کی ہڑتال نے دنیا کے خوب صورت شہر پیرس کو کیسے بنادیا کوڑا دان؟

پیرس،19مارچ(انڈیا نیرٹیو)

فرانسیسی حکام نے جمعہ کو کہا ہے کہ کوڑا اٹھانے والے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پیرس کی سڑکوں پر فضلے کی مقدار 10,000 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہڑتالی ملازمین کو کام پرواپس لانے کی تمام تر کوششیں رائے گاں گئی ہیں۔

سڑکوں پر کچرے کی مقدار ہفتے کے شروع میں 7,600 ٹن سے بڑھ گئی۔ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے اعلان کیا تھا کہ ہڑتال کرنے والوں کو ضروری خدمات کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ہنگامی اختیارات کے تحت کام پر واپس آنے پر مجبور کیاجائے گا مگرحکومت ابھی تک ایسا نہیں کرسکی۔

انہوں نے آر ٹی ایل ریڈیو کو بتایا تھا کہ آج صبح سے کنٹینرز اتارے جا رہے ہیں مگرعملا کوئی بھی ملازم کام پر واپس نہیں آیا۔

پیرس کے سوشلسٹ میئر کے ایک معاون این ہڈالگو جو درمانین اور فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی مخالفت کرتے ہیں نے کسی تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “عوامی مقامات پر ٹرک نہیں آئے۔کوڑا اٹھانے والے کارکنان 12 دنوں سے پیرس میں ریٹائرمنٹ کے نظام میں اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اس شعبے میں ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر 57 سے بڑھا کر 59 سال کر دی گئی ہے۔یہ کارکن دارالحکومت کے تقریباً 20 اضلاع میں سے نصف میں کچرا اٹھانے کا کام کرتے ہیں، جب کہ دیگر علاقوں کو نجی کمپنیاں سنبھالتی ہیں۔

نجی کمپنیاں اب بھی کام کر رہی ہیں اور کچھ نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں گنجان آباد سڑکوں کو صاف کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جہاں تیزی سے بدبو پھیلتی ہے۔سخت متاثرہ 9 ویں ڈسٹرکٹ کی میئر ڈیلفائن برکلے نے جمعہ کو مشورہ دیا کہ “فوج سے سڑکوں کو صاف کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago