یو انابومبر کے نام سے مشہور تھیوڈور جان کزنسکی کی 10 جون کو مقامی جیل میں موت ہوگئی۔ 81 سالہ کزنسکی تیز دماغ کے ساتھ شاطر مجرم تھا۔ امریکہ میں دہشت گردی کا مترادف رہے کزنسکی کے اوپر تین افراد کے قتل کا الزام تھا۔ اس خطرناک مجرم نے 1978 سے 1995 کے درمیان 17 بم دھماکے کیے تھے۔
دنیا کی مشہور یونیورسٹی ہارورڈ سے تعلیم حاصل کرنے والے کزنسکی نے صرف 16 سال کی عمر میں اسکالرشپ حاصل کر لی تھی۔ ریاضی کے ٹاپر کزنسکی کن وجوہات سے جرم کے دلدل میں پھنسا، یہ سوال اس کی موت کے ساتھ ہی دفن ہوگیا۔
کزنسکی نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ملازمت اختیار کرنے سے پہلے 1967 میں مشی گن یونیورسٹی سے ریاضی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 1971 میں وہ مونٹانا چلا گیا۔ وہاں زمین خریدی۔ اسی سال موسم سرما میں اس نے 1000 سے کم لوگوں کے شہر لنکن کے قریب ٹار پیپر کیبن بنایا۔ اس نے اسی کیبن میں بم بنائے۔ اس نے ان بموں کو اس طرح استعمال کیا کہ اس کے پیچھے کسی سراغ کا امکان کم ہی تھا۔ وہ اتنا چالاک دماغ تھا کہ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کو بھی اسے پکڑنے میں تقریباً دو دہائیاں لگیں۔
اس مجرم نے 1995 میں ایف بی آئی کو اپنا 35,000 الفاظ پر مشتمل مینی فیسٹو انڈسٹریل سوسائٹی اینڈ اِٹس فیوچر کو اشاعت کے لیے بھیجا تھا۔ اس نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایجنسی اسے کبھی نہیں پکڑے گی۔ مجبوراً تفتیشی ایجنسی کو اس کی بات ماننی پڑی۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد 1996 میں اسے تفتیشی ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ تب سے وہ جیل میں قید تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…