Urdu News

پاکستان: بہاول پور میں 12 سالہ لڑکی سے بندوق کی نوک پر عصمت دری

بہاول پور میں 12 سالہ لڑکی سے بندوق کی نوک پر عصمت دری

بہاولپور( پاکستان) یکم نومبر

جنسی زیادتی کے ایک اور واقعے میں، بہاولنگر میں 12 سالہ لڑکی کو ایک مزدور نے بندوق کی نوک پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا موصولہ تفصیلات کے مطابق واقعہ بہاولنگر کی تحصیل چاویکہ میں پیش آیا، جہاں یوسف نامی مزدور نے 12 سالہ بچی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم اپنے مسلح ساتھی کے ساتھ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

بعد ازاں لڑکی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔دریں اثنا، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر( درج کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واقعہ بہاولنگر کے علاقے پیر شاہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے 12 سالہ بچی کو بندوق کی نوک پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم لڑکی سے زیادتی کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Recommended