Categories: عالمی

پاکستان کی سعودی عرب سے رشتے بہتر بنانے کی کوشش

پاک ،سعودی اعلیٰ رابطہ کونسل کا قیام

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کی شب جدہ کے السلام پیلس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے مذاکرات کا دور بھی ہوا، جس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ رابطہ کونسل تشکیل دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ دونوں رہنماوں نے مزید دومعاہدوں اور مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب بھی دیکھی۔مذاکرات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستانی وزیر اعظم کو مملکت آمد پر خوش آمدید کہا جب کہ پاکستانی مہمان نے سعودی عرب کے دورے اور ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات اور انہیں وسعت دیتے ہوئے مختلف شعبوں باہمی کوارڈی نیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مذاکرات میں دونوں ملکوں کو علاقائی اور بین الاقوامی محاذ پر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال پر بھی زور دیا گیا تاکہ خطے کے امن واستحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اسلامی وحدت کے فروغ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل میں سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کی نشاندہی پر دونوں ملکوں کی قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے سلسلے میں بھی مذاکرات کیے۔ دونوں ملکوں نے پاکستان میں ترقی کے امکانات پر خصوصی طور پر بات کی۔ نیز دوطرفہ سکیورٹی اور فوجی معاملات کو سنجیدہ خطوط پر استوار کرنے کے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جدہ کے السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں نے اسلامی دنیا کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور فرقہ واریت کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ کی سنجیدہ کوششوں پر بھی مذاکرات میں زور دیا گیا۔اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے فتنے کے انسداد کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق ہے نہ کسی نسل اور نہ ہی کسی رنگ سے۔ ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو اور کوئی بھی کررہا ہو۔

وزیر اعظم نے جی 20 کے اجلاس کا میابی سے منظم کرنے اور اقتصادی، ترقیاتی، ماحولیاتی و صحت و توانائی سمیت تمام شعبوں میں مثبت فیصلوں کے اجرا میں کامیابی پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔عمران خان نے کورونا وبا سے جنم لینے والے چیلنجوں کے باوجود 1441ھ کا حج موسم منظم کرنے پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی حکومت حرمین شریفین کے عمرہ، حج زائرین کی خدمت کے لیے جو کچھ کررہی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago