<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کھٹمنڈو ، یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
&nbsp;اتوار کے روز ، نیپال میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف کھٹمنڈو میں تین سابق وزرائے اعظم پشپ کمال دہل عرف پرچنڈا ، مدھو کمار نیپال اور جھل ناتھ کھنل نے اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنا دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے گذشتہ سال 20 دسمبر کو نیپال کی حکمران نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) میں پھوٹ پڑ جانے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔پارٹی کی جانب سے اولی پر عہدہ چھوڑنے کادباؤ بڑھ گیا تھا۔ پرچنڈااور مادھو کمار نیپال این سی پی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ این سی پی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پرچنڈا کے دھڑے نے بھی اولی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اولی کی سفارش پر صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان کو تحلیل کردیا۔ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد ، اولی نے رواں سال 30 اپریل اور 10 مئی کو انتخابات کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔</p>
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…