Urdu News

نصف اسرائیلی نومنتخب امریکی صدربائیڈن کی ثالثی میں فلسطینیوں سے مذاکرات کے حامی

نصف اسرائیلی نومنتخب امریکی صدربائیڈن کی ثالثی میں فلسطینیوں سے مذاکرات کے حامی

نصف اسرائیلی نومنتخب امریکی صدربائیڈن کی ثالثی میں فلسطینیوں سے مذاکرات کے حامی

یروشلم،27نومبر(انڈیا نیرٹیو)

قریباً نصف اسرائیلیوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی دوبارہ بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اسرائیلی ،فلسطینی تنظیم ’جنیوا اقدام‘ کے زیرانتظام رائے عامہ کے ایک نئے جائزے کے مطابق ”49 فی صد اسرائیلیوں نے امریکا کی آیندہ بائیڈن انتظامیہ کی ثالثی میں فلسطینیوں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنےکی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

“یورپی یونین کی فنڈنگ سے جنیوا اقدام نے اسرائیل میں یہ سروے 16 اور 17 نومبر کو کیا تھا۔اس میں 500 سے زیادہ اسرائیلیوں سے سوال پوچھے گئے تھے۔

اس سروے کے شرکاسے ایک سوال یہ پوچھا گیا تھا کہ اسرائیل کو متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد کس عرب ملک کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے چاہییں؟اس کے جواب میں 29 فی صد نے کہا کہ سعودی عرب جب کہ 28 فی صد نے فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی رائے دی ہے۔

سروے کے شرکاسے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ اسرائیلی ، فلسطینی تنازع کے چار ممکنہ حل کیا ہوسکتے ہیں؟ ان میں سے 48 فی صد کے نزدیک دو ریاستی حل ہی سب سے زیادہ ترجیحی آپشن ہے۔صرف 11 فی صد نے یک ریاستی حل کے حق میں رائے دی ہے۔

یعنی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی ایک ہی ریاست ہونی چاہیے اور اس میں دونوں عوام کو مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئے۔جب کہ مزید 11 فی صد کا کہنا تھا کہ دونوں کے لیے ریاست تو ایک ہی ہو لیکن اس میں فلسطینیوں کو کم حقوق حاصل ہونے چاہییں۔

20 فی صد شرکانے مذکورہ تین میں سے کسی ایک بھی حل کا انتخاب نہیں کیا ہے۔فلسطینی علاقوں میں حال ہی میں ایک سروے میں بھی بیشتر شرکا نے دیرینہ تنازع کے دوریاستی حل کے رائے میں دی تھی۔

فلسطینی مرکز برائے پالیسی اور سروے ریسرچ نے غربِ اردن ، مشرقی القدس اور غزہ کی پٹی میں آباد 1200 فلسطینیوں سے اگست میں انٹرویو کیے تھے۔ان میں سے 43 فی صد فلسطینیوں نے دوریاستی حل کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیلی اور فلسطینی تجزیہ کاروں نے قبل ازیں العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوزف بائیڈن کی صدارت کے آیندہ چار سال اسرائیلی ، فلسطینی امن عمل کو سنوار دیں گے یا ختم کردیں گے۔

فلسطینی قانون ساز کونسل کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے رکن برنارڈ سبیلا کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے زیر قیادت امریکا موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ قابل اعتماد ثالث کار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے غربِ اردن اور غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی امداد منقطع کردی تھی۔اس کے علاوہ 2018میں مشرقی القدس میں آباد فلسطینیوں کے لیے مختص ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد بھی روک لی تھی۔

Recommended