Categories: بھارت درشن

امریکہ:تازہ انتخابی سرو وں میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت

<h3 style="text-align: center;">امریکہ:تازہ انتخابی سرو وں میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت</h3>
<p style="text-align: right;">واشنگٹن،02نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> امریکہ کے لیے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن انتخابات سے قبل حالیہ سروے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 10 فیصد پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔ ’این بی سی نیوز‘ اور ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی جانب سے کرائے گئے قومی سطح کے سروے کے مطابق جو بائیڈن کو 52 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ 42 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔امریکہ کی ایریزونا، فلوریڈا، جارجیا، اووا، مینے، مشیگن، مینی سوٹا، نارتھ کیرولینا، نیو ہیمپشائر، نیوادا، پنسلوینیا اور وسکونسن سمیت 12 ریاستوں میں ہونے والے آخری سروے کے مطابق جو بائیڈن نے 51 فیصد جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 45 فی صد ووٹ حاصل کیے۔مذکورہ تازہ ترین انتخابی سروے 29 اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان کیے گئے تھے۔ سروے میں جو بائیڈن سیاہ فام امریکی شہریوں کی حمایت حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں، سینئر شہریوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">واضح رہے کہ یہ ایک واضح برتری ہے اگر سروے کے ان رجحانات کے مطابق امریکی عوام نے ووٹنگ کی تو ٹرمپ کو شکست ہونا طے ہے۔ امریکہ میں ان نتائج کو لے کر ایک خوف کا ماحول بھی نظر آرہا ہے کیونکہ ٹرمپ کے حامی اور مخالفین دونوں میں انتہائی شدت نظر آ رہی ہے۔ ادھر خبریں ہیں کہ امریکہ میں ووٹنگ سے پہلے ہتھیاروں کی بکری میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو ایک تشویش کا پہلو ہے۔</p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago