Categories: بھارت درشن

امریکہ میں صدارتی انتخابات سے ایران کی پالیسی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے:علی خامنہ ای

امریکہ میں صدارتی انتخابات سے ایران کی پالیسی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے:علی خامنہ ای

تہران،03نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج خواہ کچھ بھی رہیں،تہران کی اس کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی۔خامنہ ای نے منگل کو امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر ایک نشری تقریر کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ”امریکہ کے بارے میں ہماری پالیسی واضح اور طے شدہ ہے۔یہ افراد کے آنے جانے سے تبدیل نہیں ہوگی۔امریکہ میں کون صدر بنتا ہے،اس سے ہماری سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔“

ان سے پہلے دوسرے ایرانی عہدے دار بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج سے ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی۔البتہ بعض عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایران ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن کی فتح کو ترجیح دے گا۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس سے سوموار کو گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”جو بائیڈن کیمپ کے بیانات حوصلہ افزا ہیں لیکن ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا۔“ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ ایران کس صدارتی امیدوار کو ترجیح دے گا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مئی 2018ءکے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔تب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015ءمیں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور ایران کے خلاف دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان سابق ڈیمو کریٹ صدر براک اوباما کے دور میں جوہری سمجھوتا طے پایا تھا۔جوبائیڈن نےانتخابی مہم کے دوران میں دوبارہ اس سمجھوتے میں شمولیت کے اعلانات کیے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ زیادہ جامع سمجھوتا طے کرنا چاہتے ہیں جس میں جوہری ایشوز کے علاوہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں اس کی تخریبی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہو۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago