Categories: بھارت درشن

امریکہ کو بین الاقوامی وعدوں کا احترام کرنا چاہیے: ایران

امریکہ کو بین الاقوامی وعدوں کا احترام کرنا چاہیے: ایران

تہران،09نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو گزشتہ حکومت کی غلطیوں کی بھرپائی کرنی چاہیے اور بین الاقوامی وعدوں کے تئیں وفادار اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

روحانی نے کابینہ کی اکنامک کوآرڈی نیشن بورڈ کی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ ایران کی خبررساں ایجنسی نے روحانی کے حوالے سے بتایا کہ ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کے تئیں وفادار رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مثبت بات چیت کی ہے۔

صدر روحانی نے کہا ہے کہ اس علاقے کے لیے تال میل اور اجتماعی تعاون سے سلامتی کو بہتر کرنے کا وقت ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں اور ان کے اہم مدمقابل جوبائیڈن کی شاندار جیت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے صدر رہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات شدید بحران کا شکار ہوگئے تھا اور جنگ تک کی نوبت آگئی تھی۔

واضح رہے ویسے تو ہر دور میں امریکہ اور ایران کے تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں لیکن ٹرمپ انتظامہ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان بہت زیادہ خراب ہو گئے تھے اور امریکہ نے کئی عالمی سمجھوتوں سے منہ موڑ لیا تھا۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ نو منتخب صدر جو بائڈن کس طرح امریکہ اور ایران کےتعلقات کو لیتےہیں اور ان کی مستقبل کی پالیسی کیا ہوگی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago