Categories: بھارت درشن

امریکہ کی ایران پر دباو کی پالیسی ختم ہونے والی ہے: روحانی

امریکہ کی ایران پر دباو کی پالیسی ختم ہونے والی ہے: روحانی

تہران ،13نومبر( انڈیا نیرٹیو)

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہےکہ امریکی حکومت کی تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤکی پالیسی ختم ہونے والی ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔روحانی نے جمعرات کے روز اپنے ریمارکس میں کہا کہ امریکا ، یورپ اور دنیا کے دوسرے مقامات سے آنے والے تمام اشارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دنیا کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤبیکار ہے اور یہ دباؤ اب ختم ہونے والا ہے۔

جوبائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی روزانہ کی بنیاد پر امریکی پالیسی میں تبدیلی کے امکانات پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے سخت موقف پر مبنی پالیسی ختم ہونے والی ہے۔موجودہ اور سابق امریکی سرکاری عہدے داروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق قوانین کے تحت پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے سے انہیں اٹھانا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

بدھ کے روز ایرانی صدر نے اعلان کیا کہ وہ تہران سے پابندیاں ختم کرنے کے کسی بھی موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ان کا اشارہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد اگلی امریکی انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔تاہم ایران کے متشدد اور سخت گیر حلقوں کی طرف سے امریکا کے مذاکرات کا عندیہ دینے پر روحانی کو سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایرانی صدر نے کہا تھا کہ امریکا کی نئی انتظامیہ ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کرے۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی بحالی کا بھی عندیہ دیا تھا تاہم انہیں سخت گیر مذہبی حلقوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سے انکار کا اعادہ ہوئے کہا کہ ایران کو درپیش معاشی اور اقتصادی مشکلات بد انتظامی کا نتیجہ ہیں امریکی پابندیوں کا اثر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایران کو معاشی دباو کے ذریعے اپنے سامنے جھکانے کا منصوبہ بری طرح ناکام رہا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago