بھارت درشن

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے  انڈیا آبی اثرات سربراہ کانفرنس کے 7ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے  انڈیا آبی اثرات سربراہ کانفرنس کے 7ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر برائے جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 15 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں انڈیا آبی اثرات سربراہ کانفرنس (آئی ڈبلیو آئی ایس) کے 7ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کا موضوع ہے ’بڑے طاس میں چھوٹے دریاؤں کی بحالی اور تحفظ‘ جس میں ’5 پی کی نقشہ سازی اور ہم آہنگی‘ کے منتخب پہلوؤں پر زور دیا گیا ہے۔ یہ 5 پی ہیں – لوگ، پالیسی، منصوبہ، پروگرام اور پروجیکٹ۔ اس تین روزہ کانفرنس (15 تا 17 دسمبر 2022) میں ملک اور بیرون ملک کے ماہرین ان طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے جن کے ذریعے بڑے دریائی طاس میں چھوٹے دریاؤں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

نمامی گنگے مشن نے گزشتہ 7 سالوں میں ندیوں کے تحفظ کے لیے

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے. اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی اور ندیوں کے مسائل پر بات چیت انسانوں. کے مستقبل اور ان کو درپیش بحران پر بات کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمامی گنگے مشن نے گزشتہ 7 سالوں میں ندیوں کے تحفظ کے لیے. جس طرح کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ’’وزیراعظم کے وژن کے مطابق، نمامی گنگے ایک عوامی تحریک بن چکی ہے. اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے طریقے. سے اس مقصد کو حاصل کرنے میں تعاون پیش کر  رہے ہیں۔‘‘

ارتھ گنگا کے تصور کی تائید کی جس کا بنیادی مطلب ہے معیشت کے پل کے ذریعے لوگوں

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ہر دریا کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے. اور ہندوستان میں ماؤں کی تعظیم اور احترام کی بھرپور روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سادھو سنتوں اور آباء و  اجداد نے روایتی دانشمندی کو اپنایا. اور صحیفوں کے ذریعہ لوگوں میں پانی کے تحفظ کے جذبے کو بیدار کیا۔ جناب شیخاوت نے مزید کہا کہ محترم وزیر اعظم نے ارتھ گنگا کے تصور کی تائید کی. جس کا بنیادی مطلب ہے معیشت کے پل کے ذریعے لوگوں. اور دریا کا رابطہ قائم کرنا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نمامی گنگے کے تحت مقررہ وقت میں کئے جا رہے. کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے گنگا. اور اس کی معاون ندیوں کی بحالی کے لیے بنیادی ڈھانچہ بنایا جا رہا ہے.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago