Categories: بھارت درشن

ایران سے تعلق، متعدد اداروں اور شخصیات پرامریکہ کی نئی پابندیاں

<h3 style="text-align: center;">ایران سے تعلق، متعدد اداروں اور شخصیات پرامریکہ کی نئی پابندیاں</h3>
<p style="text-align: right;">واشنگٹن،30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">تہران پر دباو ٔبڑھانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تازہ اقدام میں امریکا نے جمعرات کے روز ایران سے تعلق کے الزام میں متعدد افراد اور اداروں پر پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے کچھ چین اور سنگاپور میں میں قائم کمپنیاں شامل ہیں۔تفصیلات میں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عاید کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔ وزارت نے 8 ایسے اداروں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت اور خریداری میں حصہ لیا۔امریکی ذرائع نے بتایا کہ ایران نے عراقی بینکوں کو حزب اللہ کو رقوم منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔</p>
<p style="text-align: right;">دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی اداروں پر پابندیاں عاید کرنا ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ مہم کا ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد ایرانی حکومت کی طرف سے اپنے ہمسایہ ممالک کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں کو روکنا اور ایران کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام پیداکرنے کے اقدامات سے باز رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران پر ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ مہم ایرانی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کا ہدف ایران نہیں۔اس کے علاوہ گذشتہ پیر کو امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں جن میں ایران کے وزارت تیل، وزیر تیل، ایرانی نیشنل آئل کمپنی اور نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی سمیت اس کے تیل کے شعبے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔</p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago