بھارت درشن

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 کی افتتاحی تقریب میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 کی افتتاحی تقریب میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن

میرے پیارے این سی سی کیڈٹس،این سی سی یوم

  1. یوم جمہوریہ کے اس  کیمپ میں  ملک  بھر سے  آئے ہوئے آپ سبھی لڑکوں اور لڑکیوں -این سی سی کیڈٹس کے  درمیان آکر مجھے  خوشی ہوئی ہے ۔
  2. اس موقع پر آپ کے درمیان آنے کا موقع  ملنا میرے لئے باعث مسرت ہے ۔ این سی سی کیڈٹس کے درمیان آپ کی مشق، حوصلے اور حوصلہ افزائی کے اعلیٰ معیار کے لئے میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
  3. تمام کیڈٹس اور اسٹاف کو مبارکباد جنہوں نے آج کے پروگرام کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیا۔
  4. میں آپ سب کے لیے بہت ہی بہت ہی اچھے اور روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔
  5. دنیا بھر  میں نوجوانوں کی   سب سے بڑی  تنظیم این سی سی کے لیے  اور خاص طور پر آپ سب کے لیے کرتویہ پتھ  پر امرت کال میں مظاہرہ کرنا ہمیشہ کےلئے  ایک یاد گار  لمحہ ہوگا۔
  6. ہمارے نوجوان طلباء میں کردار، کامریڈ شپ اور بے لوث خدمت کے جذبے کو ابھار کر ملک کی تعمیر میں کیا گیا
  7. این سی سی کا تعاون بہت زیادہ  قابل ستائش ہے۔
  8. آپ کے شاندار اعتماد اور  اسمارٹ ٹرن آؤٹ کو دیکھ کر، مجھے سینک اسکول چتوڑ گڑھ میں این سی سی کیڈٹ کے طور پر اپنے دن یاد آ رہے ہیں۔ میرے پاس ان دنوں کی بہت پیاری یادیں ہیں۔ یہ ایک ایسی تعلیم تھی جس نے میری رہنمائی کی۔
  9. لڑکے اور لڑکیوں آپ  این سی سی کیڈٹس کے طور پر  ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ این سی سی نے گزشتہ برسوں کے دوران حوصلہ افزائی اور نظم و ضبط والے نوجوانوں کا حقیقت میں اور زندگی سے بھرپور  اور متنوع کیڈر تیار کیا ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کام کر رہاہے ۔
  10. این سی سی نوجوانوں  کے درمیان  ہمارے ملک کے متنوع ورثے کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہے اور لسانی، ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی رکاوٹوں کے باوجود قومی یکجہتی کو فروغ دیتی ہے۔
  11. این سی سی آپ میں مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے، ساتھ رہنے کا تجربہ کراتی ہے،  دیگر ریاستوں کے کیڈٹس کے ساتھ  رہنے،  تعاون  کرنے اور ہم آہنگی کے ساتھ  کام کرنے کا تجربہ کراتی ہے۔
  12. این سی سی میں اخلاقیات اور سماجی اقدار ، اتحاد کا جذبہ اور ذاتی قربانی کی قدر  کو بنیادی طور پر فروغ دیاجاتا ہے۔
  13. ہمارے متنوع ملک میں این سی سی  کیمپس اور گروپ سرگرمیاں ایک دوسرے کی. انفرادیت کی تعریف اور دوستی کو فروغ دینے کا احساس پیدا کرتی ہیں۔
  14. این سی سی معاشرے کی بے لوث خدمت کرانے  کے لئے تربیت یافتہ انسانوں کی تنظیم ہے. جو کہ کسی بھی قومی مقصد کے لیے  ہمیشہ تیار رہتی ہے۔
  15. این سی سی کو ملک  کے نظم و ضبط والے، تربیت یافتہ. اور حوصلہ سے بھرپور  نوجوانوں کی  ایک  فورس کہا جاسکتا ہے. جو ملک کی  خدمت کے لیے ہر جگہ اور کہیں بھی مدد فراہم کرنے کے لیے تیارر رہتی ہے۔
  16. مجھے اس باوقار آر ڈی کیمپ میں لڑکیوں کو جوش و خروش. سے حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر خصوصی طور پر  خوشی ہوئی ہے۔
  17. یہ این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ این سی سی کے اصول’’اتحاد اور نظم و ضبط‘‘ کی مثال پیش کرتا ہے۔
  18. میرے نوجوان دوستو- ہم اپنی آزادی کے امرت کال میں ہیں۔ ہمارا ہندوستان اتنے عروج پر ہے جتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ ہمارا ملک اب مواقع اور سرمایہ کاری کا عالمی معیار والا مقام ہے۔
  19. میں سب سے اپیل  کرتا ہوں کہ ہندوستانی ہونے پر فخر کریں اور اپنی کامیابیوں پر فخر کریں۔
  20. مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے. کہ ہمارا ملک اتنا آگے  بڑھ رہا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ اب یہ پانچویں بڑی عالمی معیشت ہے۔  چند ماہ قبل ہی  ہم نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑا  ہے ۔ اس دہائی کے آخر تک ہم تیسری بڑی عالمی معیشت بن جائیں گے۔
  21. ہندوستان  جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری سب سے بڑی آٹوموٹیو مارکیٹ بن گیا ہے۔
  22. ہم نے کووڈ عالمی وبا کے چیلنج کو دواؤں، ویکسینز اور آلات کے پروڈکشن . اور ترقی میں ’’آتم  نربھر‘‘ بننے کے موقع میں تبیل کیا ہے۔
  23. ہم ویکسین کی 220 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور. یکم  اپریل 2020 سے 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو مسلسل معیاری خوراک فراہم کر ا رہے ہیں۔
  24. یہ جان کر خوشی ہوئی کہ این سی سی کیڈٹس کو سمولیشن کے. ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
  25. تین دہائیوں کے بعد سوچ سمجھ کر تیار کی گئی نئی تعلیمی پالیسی 2020 ایک گیم چینجر ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی. کہ تقریباً 90 یونیورسٹیاں این سی سی کو اختیاری مضمون کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
  26. مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ سب وقار.  اور نظم و ضبط کی اعلیٰ سطحوں پر  عمل پیرا رہنے کے  اپنے عہد کو پورا کریں گے۔
  27. میں آپ کو اس اہم موقع کا حصہ بننے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بلاشبہ آپ بحیثیت این سی سی کیڈٹس  اپنے   طرز عمل سے  مثال دیں گے . اور ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کرنے مدد کریں گے جس میں ہم  ہمیشہ اپنے ملک  کو اولیت دیں۔
  28. میری خواہش  ہے کہ این سی سی  ہمیشہ زیادہ سے زیادہ  طاقت  حاصل کرنے کی طرف بڑھتی  رہے. اور ہمارے ملک کے لیے شاندار لیڈر تیار کرے۔
آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago