Categories: بھارت درشن

بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کے الزامات کو مسترد کردیا

بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کے الزامات کو مسترد کردیا

India denies firing on UN observer vehicle

نئی دہلی ، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے پاکستان کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا کہ جمعہ کے روز بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کی بات کی گئی تھی۔ ہندستان نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے من گھڑت الزامات لگا رہا ہے جبکہ اسے اپنے علاقے میں ہوئے اس واقعہ کی جانچ کرنی چاہیے ۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے الزام لگایا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ چیریکوٹ سیکٹر میں ایک گاڑی پر فائر کیا گیا تھا جس پر جموں و کشمیر کے سلسلے میں مقرر اقوام متحدہ کے دو اہلکار سوار تھے۔

India denies firing on UN observer vehicle

پاکستان نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے متعلق رپورٹ کی تفصیل کے ساتھ تحقیقات کی گئی ہے اور پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے الزامات سراسر غلط اور جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں پہلے ہی معلومات موجود ہیں لہذا فائرنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ پاکستان کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیےبھارت کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو دہرانے کے بجائے ، پاکستان کو اپنے زیر قبضہ علاقے میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی سیکورٹی میں ہونے والی خرابیوں کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ بھارت نے اس غلط بیانی پر پاکستان کو اپنے نتائج اور آرا سے آگاہ کیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago