بھارت درشن

اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے کے لیے ’ڈیئر ٹو ڈریم‘ اسکیم

آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر کے لکشمن کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کے ذریعہ یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ  گذشتہ تین برسوں کے دوران دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبہ میں اختراع کی غرض سے افراد اور اسٹارٹ اپ اداروں کو  فروغ دینے کے لیے تین ’ڈیئر ٹو ڈریم‘ مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر 5637 درخواستیں موصول ہوئیں۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران ڈیئر ٹو ڈریم مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر موصول شدہ 5637 درخواستوں میں سے کل 52 افراد اور 34 اسٹارٹ اپ اداروں کو منظوری دی گئی۔ اب تک 07 پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے اور انہیں ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کے فاتحین کو تفویض کیا جا چکا ہے۔ جناب اجے بھٹ

دفاع اور ایرواسپیس کے میدان میں اختراعی خیالات کے لیے اختراع کاروں، صنعت کاروں، 18 برس سے زائد کی عمر کے افراد اور اسٹارٹ اپ اداروں (ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ  اور جن کے بانی بھارتی افراد ہوں) کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی غرض سے ، ڈی آر ڈی او2019 سے ہر سال ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کا اہتمام کر رہا ہے۔ اندراجات کی جانچ کے لیے انتخاب کا معیار تجویز کی تکمیل، سائنسی درستگی، ڈیزائن کی تکمیل، میرٹ، تکنیکی تیاری کی حاصل شدہ سطح اور اختراع ہے۔

اس اسکیم سے منتخبہ افراد/کمپنی مستفید ہو رہی ہیں کیونکہ ڈی آر ڈی او تکنالوجی ترقیاتی فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے توسط سے منظورشدہ آئیڈیاز کو ابتدائی شکل میں لانے کے لیے ان کو تعاون فراہم کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago