بھارت درشن

جناب پیوش گوئل نے عوامی خریداری میک اِن انڈیا کو ترجیح دیے

صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے علاوہ. ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی کے وانِجّیہ بھون میں . ‘‘پبلک پروکیورمنٹ (میک اِن انڈیا کو ترجیح دینے) کے آرڈر 2017 پر کانکلیو’’  کا افتتاح کیا.  جس کا مقصد اس آرڈر کے تعلق سے ذمہ داران کو حسّاس بنانا ہے۔

ایک ترقی یافتہ قوم

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا. کہ ہمیں 2047 تک ایک ترقی یافتہ قوم بننے کا اجتماعی عزم کرنے کی ضرورت ہے . جو جناب نریندر مودی کے ان پانچ عہد میں سے ایک ہے جن کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے خطاب میں کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے خوش حالی کے رُخ پر کاموں کے دائرہِ عمل  کو بڑھاتے ہوئے.  سماج میں ہر کسی تک یقینی طور پر پہنچنا ہے۔

مُخبر کا کردار

جناب گوئل نے صنعت پر زور دیا کہ وہ جی ای ایم پر مصنوعات کی دیسی بنانے کے معاملے میں غلط اعلان کی صورت میں مُخبر کا کردار ادا کرے۔ اس سے خریداری کے عمل میں شفافیت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء اور خدمات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہم اس مشق کو پوری عوام کے سامنے کر رہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم کے وژن کے تحت ہمیں اپنے کام میں مکمل شفافیت لانے کی کوشش کرنا ہے۔

معتبریت اور خوشحالی ہماری ٹی آر پی

جناب گوئل نے کہا کہ عوامی خریداری میں اعتماد، معتبریت اور خوشحالی ہماری ٹی آر پی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ حکومت جی ای ایم کو مزید موثر بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت استعمال کرنا چاہتی ہے  اور اس مقصد کے لئے انہوں نے صنعت سے تعاون طلب کی۔

اپنےیوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 5 عہد میں. سے ایک کو یاد کرتے ہوئے جناب گوئل نے نوآبادیاتی ذہنیت سے چھٹکارا پانے کے بارے میں بات کی.اور کہا کہ بی آئی ایس اشیا سازی کے مختلف شعبوں میں ہندوستانی معیارات کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے. ہندوستانی صنعت کے ساتھ تعاون کرے گا۔صنعت پر اس بات کیلئے زور دیتے ہوئے. کہ وہ حکومت کے ساتھ معاملات جاری رکھے. انہوں نے ان سے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی طرح ہراساں کیا جا رہا ہے .تو بات حکومت کے علم میں لائی جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان پر کھل کر ازالہ کیا جائے گا۔

صنعت کے ساتھ معاملات میں ڈی پی آئی آئی ٹی

وزیر موصوف نے مقامی صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا. اور ترقی کے سفر میں اُن کی فعال شرکت کے لئے انہیں مبارکباد دی۔ صنعت سے تجاویز طلب کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی فعال شرکت سے سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے مقصد کو حاصل کرنے میں واقعی ہمیں مدد ملے گی۔ صنعت کے ساتھ معاملات میں ڈی پی آئی آئی ٹی اور افسران کے کھلے پن. اور ان کے مستقبل رُخی نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے جناب گوئل نے ایک بہتر مستقبل کے حق میں صنعت.  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

عوامی خریداری میک اِن انڈیا کو ترجیح

‘‘پبلک پروکیورمنٹ (پریفرنس ٹو میک ان انڈیا) آرڈر 2017 . (پی پی پی-ایم آئی آئی آرڈر 2017)’’  جنرل فنانشل رولز 2017 کے ضابطہ 153 (سوئم).  کے تحت جاری کیا گیا تاکہ مقامی صنعت کو عوامی خریداری میں ترجیح  فراہم کرکے اُنہیں فروغ دیا جاسکے۔ یہ حکم مرکزی وزارتوں؍محکموں، ان سے منسلک؍ ماتحت دفاتر، حکومت ہند کے تحت خود مختار اداروں.  سرکاری کمپنیوں، ان کے مشترکہ کاروباری اداروں اور خصوصی مقصد والی گاڑیوں کے ذریعہ سامان، خدمات اور کاموں کے حصول پر نافذ ہوتا ہے۔

 

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago